کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نے باقاعدہ پریکٹس شروع کر دی

Pakistan cricket team traning in England pic.twitter.com/SK7Kmooayk
— Usman Bhatti (@UsmanBh45441342) July 1, 2020
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر کی روشنی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیس کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے بارہ ارکان کے ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے تھے۔منگل کے روز ان تمام کے نتائج منفی آئے۔
ان کے علاوہ لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر اور ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کے ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے جن کے نتائج بھی منفی موصول ہونے کے بعد ان دونوں کو بھی پریکٹس کی اجازت دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو یہ اعلان کیا کہ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کے دوسری مرتبہ منفی نتائج آئے ہیں جس کے بعد یہ کھلاڑی انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوسکیں گے۔
ان چھ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ۔ وہاب ریاض۔ محمد حسنین۔ شاداب خان۔ فخرزمان اور محمد رضوان شامل ہیں۔