آرمی پبلک سکول پر حملہ 16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا یوم سیاہ
مائیں دروازے تکتے رہ گئیں ننھے پھول جنت میں چلے گئے اللہ تعالیٰ ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العلمین
دسمبر کا مھینہ پشاور میں رونما ھونے والے آرمی پبلک اسکول کی بدقسمتی کی یاد دلاتا ھے۔ یہ دن ھر پاکستانی کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ھے ۔ اس دن دھشت گردوں نےمعصوم بچوں سمیت ۱۴۴ سے زیادہ افراد کو گولی مار کر ھلاک کردیا تھا۔ انھوں نے کسی بچے کو مارنے سے پہلے ایک لمحے کے لئے بھی نھیں سوچا۔
اے پی ایس واقعے کو اب ۵ سال بیت گئے ، لیکن پھر بھی ناقابل فراموش واقعہ ھے۔ اگرچہ آج جب بھی ھم اپنے ٹیلی ویژن پر ھونے والے اس ظالمانہ حملے کی کلپس اور جھلکیاں دیکھتے ھیں ، تو اس واقعہ کی یاد پھر تازہ ھو جاتی ھے ۔ ھم ان شھید بچوں کی ماؤں کی کا دکھ سمجھ سکتے ھیں۔
یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بھیانک دن تھا جب دھشتگردوں نے بے گناہ چھوٹے چھوٹے بچوں پر فائرنگ کی اور انھیں شھید کیا۔ خون سے بھرے ھوئے کلاس روم اور وردیوں کی تصاویر نے ان لوگوں کی بے بسی کی صورتحال کو واضح طور پر دکھایا جنہوں نے اس دھشت کا سامنا کیا تھا۔ پوری قوم آرمی پبلک اسکول کے شھدا کو یاد کرتی ھے اور ان کے اھل خانہ کے ساتھ ھمدردی کرتی ھے۔ وہ ھمیشہ ھمارے دلوں میں رھیں گے۔
ھم ان کی ھمت اور بھادری پر انھیں سلام پیش کرتے ھیں اور اللہ رب العزت سے دعا کرتے ھیں کہ ھمیں پھر کبھی اس طرح کا دن نہ دیکھنا پڑے۔
Black Day in History of Pakistan, Army Public School Peshawar Attack 16 December 2014
The month of December reminds us of the Army Public School misfortune that took place in Peshawar. This day holds a special place in the hearts of every Pakistani, but for all the wrong reasons. The school was attacked by Taliban terrorists on 16 December 2014. On this ‘Black Day’ more than 144 people, including innocent children, were gunned down by the monsters disguised in human attire, who did not to think for a second before killing a child. Later on it was announced that the killed students at the APS attack will have their names on more than 120 government schools across Islamabad.