Urdu Articles

The benefits of eating jalebi with milk

دودھ کے ساتھ جلیبی کھانے کے فوائد

پاکستان میں جلیبی اور موسم سرما کا چولی دامن کا ساتھ ھے۔ وہ کھتےھیں نا کہ سخت جاڑے کی رات میں گرم گرم دودھ میں بھیگی ھوئی جلیبی جب تک نہ کھالیں سردی کا مزہ ھی نھیں آتا۔

پاکستان میں جلیبی کے حوالے سے کئی دلچسپ باتیں بھی اکثر سنی اور کھی جاتی ھیں مثلاً کسی پر طنز بھی کرنا ھو تو کھا جاتا ھے‘ ھاں ھاں! تم تو بھت سیدھے ھو جلیبی کی طرح! اکثر یہ بھی کھا جاتا ھے کہ جلیبی دیکھ کر تو انگریز سرکار بھی پریشان تھی‘ سوچتی تھی اس ٹیوب میں شیرا کھاں سے بھرا جاتا ھے۔
موسم سرما میں پاکستان میں قریب قریب ھر امیر اور غریب آدمی کے دسترخوان پر جلیبی ضرور موجود ھوتی ھے۔ موسم سرما میں جلیبی آپ کو پاکستان کے ھر صوبے ھر دیھات ھر شھر میں ملے گی۔ جھاں مٹھائی وھاں جلیبی! کچھ سیانوں کا تو یھاں تک کھناھے کہ ’’جلیبی ھماری قومی مٹھائی ھے‘‘ پھر اس کی تاریخ کھوجئے تو اس کا سلسلہ مغلیہ دور سے جا ملتا ھے۔ لاھور کا پنجابی ھو یا لندن میں رھنے والا پاکستانی ھر خوشی کے موقع پر جلیبی کھانا نھیں بھولتا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بچوں کی شادی بغیر جلیبی کے ھو ھی نھیں سکتی۔ جلیبی کو موسم سرما میں خاص طور پر شوق سے کھایا جاتا ھے۔ پاکستان میں موسم سرما کی آمد کےساتھ ھی جلیبی کا سیزن بھی شروع ھو جاتا ھے
موسم سرما میں لوگ دودھ جلیبی بھی شوق سےکھاتے ھیں۔ یوں تو بل کھاتی جلیبی زندگی کے پیچ وخم کو ظاھر کرتی ھے، لیکن شیرہ ٹپکاتی جلیبی کی مٹھاس بتاتی ھے کہ زندگی نمکین ھی نھیں میٹھی بھی ھے، دودھ کے پیالے سے اٹھتی بھاپ کے ساتھ اُس میں دودھ میں ڈوبی ھوئی نرم گرم جلیبیاں صحت اور تندرستی کی ضمانت سمجھی جاتی تھیں۔ افسوس صد افسوس ھم کیسی کیسی نعمتوں کو بھول گئے ۔  ھفتے میں ایک بار بھی اگر آدھا کلو دودھ میں ایک پاؤ جلیبیاں کھالی جائیں توزندگی کا رنگ ھی بدل جاتا ھے ۔ کمردرد، تھکاوٹ، پریشانی، اعصابی تناؤ، نزلہ، زکام، بخار، ھڈیوں ، جوڑوں کا درد‘ سردرد‘ پٹھوں کا دردکھچاؤ جیسی بیماریوں کی ھمت نھیں ھوتی کہ وہ آپ کے قریب بھی آئیں۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button