Urdu Articles

بنگلادیشی لنڈا پاکستان میں فروخت ہو رہا ہے وجہ جانئیے

Guy is selling Bangladeshi Flea in Pakistan
Guy is selling Bangladeshi Flea in Pakistan

 

میں ایک دوکان میں شوز لینے گیا شوز تو وہاں پر پسند نہیں آئے لیکن جب باہر نکلا تو موٹر سائیکل پر رکھی ہوئی خوبصورت لیڈیز سویٹر اور دیدہ زیب جرسیوں پر نظر پڑی تو میں نے پوچھا استعمال شدہ ہیں تو وہ لڑکا کہنے لگا نہیں بھائی ہیں تو امپورٹڈ لیکن استعمال شدہ نہیں ہیں میرا پوچھنے کا مقصد تھا کہ لنڈے کی ہیں کیونکہ امپورٹ شدہ چیزیں نئی ہوں یا پرانی 20 سے 25 دن کنٹینر اور سمندری راستے سے آنے کی وجہ سے مخصوص سمیل آتی ہے ان میں سے قصہ مختصر ریٹ تہہ کرکے میں چند جرسیاں پسند کی اور خوش بھی تھا کہ مناسب پیسوں میں مل گئیں جب اچانک میری نظر ٹیگ پر پڑی جس پر لکھا تھا میڈ ان بنگلا دیش پھر کیا تھا اک عجیب سی شرمندگی محسوس ہونے لگی دل میں خیال آنے لگے یار جس ملک نے ہم سے آزادی حاصل کی وہ آج اس مقام پر ہے کہ اس کی استعمال کی ہوئی چیزیں یعنی لنڈا پاکستان میں فروخت ہورہا ہے
پھر اپنے ملک کے حکمرانوں اور اداروں پر شدید غصہ بھی آیا کہ ہم ایک ملک میں رہنے والے ایک جیسے لوگ تھے آخر کیا وجہ ہوئی کہ وہ علیحدہ ہوکر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوگئے اور ہم تباہی کے دیانے پر پہنچ گئے اس کے ذمعدار ہمارے سیاسی لیڈر ہیں ادارے ہیں یا ہم خود آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا
 رائٹر : رانا جاوید

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button