Urdu Articles
نا محرم سے محبت کا انجام
نا محرم کی محبت نشے کے انجیکشن کی طرح ہوتی ہے جس کو رگوں میں لگایا جاتا ہے اور یہ نشہ آہستہ آہستہ خون میں گردش کرنا شروع کر دیتا ہے شروع شروع میں اس کا اثر کم ہوتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کا اثر بڑھ جاتا ہے انسان مدہوشی کے عالم میں رہتا ہے بدحواسی چھا جاتی ہے کسی چیز کا ہوش نہیں رہتا انسان خود سے ہی خود کو بے دخل کر دیتا ہے۔ ایک نا ختم ہونے والی مایوسی کے سوا اس نشے میں کچھ نہیں رکھا۔ یہ نشہ انسان کا پیچھا اس وقت تک نہیں چھوڑتا جب تک انسان کی آخری رگ بھی ناکارہ نہیں ہو جاتی اور وہ موت کو گلے نہیں لگا لیتا۔ یہ وہ واحد نشہ ہے جو انسان کو قبر تک لے جاتا ہے اور انسان صرف گناہوں کا بوجھ لیے ہزاروں من مٹی کے نیچے دب جاتا ہے۔