عمران خان نے ایٹمی ہتھیاروں کی دیکھ بھال امریکہ کے بااعتماد ملازم کے حوالے کر دی
وطن عزیز کے ایٹمی اثاثے غیر محفوظ؟ عمران خان نے ایٹمی ہتھیاروں کی دیکھ بھال امریکہ کے بااعتماد ملازم کے حوالے کر دی نیا پنڈورا باکس کھل گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی و سٹریٹجک پالیسی پلاننگ تعینات کردیا۔ اسی معاملے پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ معید یوسف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،جو کہ نیشنل سکیورٹی ڈویژن رکھے گئے ہیں۔ یہ پتہ ہے کون سا ڈویژن ہے؟ ایٹمی ہتھیاروں والا؟ ان کا کہنا تھا کہ معید یوسف امریکہمیں اہم عہدوں پر رہے ہیں۔4 اکتوبر 2019 کو ایک مشہور امریکن نے الزام لگایا تھا کہ معید یوسف پاکستانی ایجنٹ ہیں اور اس کو نکالا جائے۔ جس کے بعد امریکہ نے باقاعدہ طور پر معید یوسف کا دفاع کیا کہ نہیں یہ ہمارا بندہ ہےاور اب وہ امریکہ کا بندہ ہمارا بندہ ہوگیا ہے۔یہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کا معاملہ ہے جو کہ بہت حساس ہے اور ایک ایسا بندہ جو ساری زندگی امریکہ میں رہا ہوں وہیں پہ پڑھا ہو تو اسے تعینات کرنے پر سوال اٹھتا۔