Vegetables

Green Pumpkin or kaddu and its benifits in Urdu Hindi

Kaddu, also known as pumpkin, ghea, cucumber in Persian, and kara in Arabic, is an international vegetable with two varieties, round and long. It has a cold, moist temperament, and is rich in meat-based oils and mineral salts. Nature has also added calcium and iron to this cheap vegetable, as well as vitamins A and B. This multi-nutrient vegetable relieves constipation and stomach hardness, heartburn and acidity. Eating 250 grams of this curry with two loaves of bread gives the body one-time essential food. It is also a food and medicine for young people, hot tempered and hot dry, constipated patients, and by adding gram lentils to ghee, it becomes a complete food. For those with a hot temper, hard workers and chronic constipation patients, this untouched diet cannot compete with today’s most expensive foods.

کدّو غذائی اجزاء سے بھر پور ایک ارزان ترکاری ہے۔
کدّو جسے لوکی، گھیا، فارسی میں خیار کدو، عربی میں قرع بولتے ہیں ایک بین اقوامی سبزی ہے جس کی دو قِسمیں گول اور لمبی ہوتی ہے۔ اس کا مِزاج سرد اور تر ہے، اس میں گوشت بنانے والے روغنی اور معدنی نمکیات کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے ہیں۔ قُدرت نے اس سستی سبزی میں کیلشیم اور فولادی اجزاء بھی سمو دیے ہیں، وٹامن اے اور بی بھی موجود ہیں۔ یہ کثیرالغذا سبزی قًض کُشا اور معدے کی سختی، جلن اور تیزابیت کو دُور کر دیتی ہے، 250 گرام اس کا سالن دو روٹیوں کے ساتھ کھا لینے سے بدن کو ایک وقت کی ضروری غذا حاصل ہو جاتی ہے۔ جوانوں، گرم مِزاج اور گرمی خُشکی، قبض کے ستائے ہوئے مریضوں کے لیے یہ غذا بھی ہے اور دوا بھی، گھیا میں چنے کی دال شامل کر کے ایک مکمل غذا بن جاتی ہے۔ گرم طبیعت والوں، محنت مزدوری کرنے والوں اور دائمی قبض کے مریضوں کے لیے اس اچھوتی غذا کا مقابلہ آج کل کی قیمتی سے قیمتی غذائیں بھی نہیں کر سکتیں۔
  1. گرمی کے موسم میں تیز بُخار اور میعاری بُخاروں میں اکثر سر سام ہو جاتا ہے۔ مریض بے چین اور سر مارتا ہے، بیہودہ باتیں کرتا ہے اور گھر بھرکے لیے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔ سر سام اور بُخار کی تیزی دُور کرنے کے لیے ایک لِوکی لے کر اس کا ایک ٹکڑا کاٹ کر اسی لَوکی پر جما کر اس کو گوندھے ہوئے آٹے سے لیپ کر کے تنور کی بھوبھل گرم میں دبا دیں، جب آٹا پک کر سُرخ رنگ کا ہو جائے تو گھیا کو تنور سے باہر نِکال کر آٹا دُور کر کے اس کا پانی نچوڑ کر مریض کی عمر، طاقت اور حالات کے مطابق چوتھائی کپ سے سوا کپ تک دیسی شکر، شربتِ انار یا شربتِ بزوری معتدل مِلا کر پلانا مفید ہوتا ہے، تجربہ سے ثابت ہے کہ تیز بُخاروں میں بے چینی، پیاس، گھبراہٹ اور خشکی دُور کرنے کے لیے یہ ایک سستی گھریلو دوا بڑے بڑے انجکشنوں کو مات کر دیتی ہے۔
  2. سر سام گرم اور سر درد اور نیند اُچاٹ ہو جانے کی صورت میں نرم گھیا کو کدّو کش یا چھوٹے چھوٹے کے کے سر پر رکھنے سے فائدہ ہو جاتا ہے۔
  3. تیز بُخاروں میں جب حرارت ایک سو پانچ چھ ڈگری پر پہنچ جائے تو وہ نرم گھّیوں کے چار چار ٹکڑے کر کے چار آدمی مریض ہاتھ اور پاؤں کو ایک ایک ٹکڑا سادہ یا دہی کی لسّی میں بِھگو کر رگڑنا شروع کر دیں۔ دو چار منٹ میں لَوکی کے رگڑنے والے ٹکڑے بُخار کی حدت کو جذب کر کے سیاہ اور گرم ہو جائیں گے اور خدا کے فضل سے بُخار کی تیزی سے تڑپنے والا مریض ہوش کی باتیں کرنے لگے گا۔
  4. یرقان کے مریضوں کے لیے اس کے لیے 60، 120 گرام گودے میں 25 گرام میٹھی زرشک اور پانچ سات دانے آلوبُخارے کے صبح ٹھنڈے پانی میں بِھگو کر دن بھر مل چھان کر پلانے سے چند روز میں خدا کے فضل سے یرقان سے خلاصی ہو جاتی ہے۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button