Vegetables

شلجم کے طبّی فوائد

شلجم سبزیوں کی ایک قسم ہے۔ جسے پکا کر بھی کھایا جاتا ہے اور کچی بھی استعمال ہوتی ہے۔ جبکہ اس کا اچار بھی ڈالا جاتاہے۔ اسے سادہ حالت یعنی اکیلے شلجم یاپھر گوشت کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اس کا اچار بہت لذیذ ہوتا ہے۔ شلجم میں قدرت نے بہت سے فوائد رکھے ہیں۔اس کی تین اقسام ہیں۔ گلابی،زرد اور سفید۔ اگر ان کا کیمیایی تجزیہ کیا جائے تو شلجم میں پروٹین ، فاسفورس، کیلشیم اور وٹامن ایچ، سی اور فولاد پایا جاتا ہے۔ شلجم میں وتامن سی اتنی ہوتی ہے کہ اگر شلجم کو وٹامن سی کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔شلجم کے پتوں میں بھی غذائیت پائی جاتی ہے اور ان میںوٹامن اے پایا جاتا ہے۔یہ سبزی ہر عمر کے ہر فرد کے لیے مفید ہوتی ہے۔ شلجم کو سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ شلجم کا استعمال ( خصوصاً بغیر گوشت کے ) پیٹ کے متعدد امراض کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ قبض کشا ہے اور معدے سے غلاظتوں کو نکال دیتا ہے۔ یہ جسم کو طاقتور بناتا ہے اور بدن کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ جگر کو بھی طاقت دیتا ہے بلکہ یونانی طب کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ قدرت نے شلجم میں جگر کی پتھری کو توڑنے کی صلاحیت رکھی ہے۔شلجمخشک کھانسی میں بے حد مفید ہے۔نہ صرف نیاخون پیدا کرتا ہے بلکہ مصفی خون بھی ہے۔شلجم کا استعمال بصارت کومضبوط کرتا ہے۔بھوک بڑھاتا ہے۔ جلدی امراض میں اس کا کھانا مفید ہے۔ یہ دوا اور غذادونوں صورتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شلجم کے بیج شلجم سے اپنے افعال میں زیادہ فائدے مند ہوتے ہیں۔شلجم کھانے والوں کو کمر درد، درد گردہ اور کمر میں درد کبھی نہیں ہوتا۔

احتیاط: شلجم بلغم پیدا کرتاہے۔ مگر نمک لگا کر کھانے سے یہ عارضہ نہیں ہوتا۔

*نوٹ:  *یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button