Vegetables

Chholia or green chickpeas and its benifits in Urdu Hindi

Cholia or hare chaney, green chickpeas are a desi favourite and are cooked in vegetarian and meat curries, as well as a number of traditional recipes, including chholia pulav (spiced vegetable rice dish containing cooked chholia)

چھولیا یعنی چنا ہماری غذا میں صدیوں سے شامل ہے، اس کا فارسی نام نخود اور عربی میں حمص بولتے ہیں، پُرانے یونانی حکیموں نے اس بیش قیمت غذا پر ریسرچ کی اور دریافت کر لیا کہ ریگستان میں پیدا ہونے والی اس سبزی میں گوشت پیدا کرنے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزاء کے علاوہ وٹامن اے، بی اور سی کافی مقدار میں موجود ہونے کے ساتھ بدن پرور فولادی اجزاء سترہ فیصد تک پائے جاتے ہیں، تو انہوں نے ہماری صحت برقرار رکھنے کے لیے ہماری غذا میں شامِل کر دیا۔ ان کی سائنسدان نِگاہوں نے جب دیکھا کہ تازہ چنا (چھولیا) اپنے اندر حیاتین الف، ب اور ج کا ایک خزانہ سموئے ہوئے ہے تو انھوں نے اس کے کچے دانے ناشتہ کرنے کا رواج جاری کیا۔
  1. آج کل گیس کی بیماری اور مُنہ سے پانی بھر بھر کر آنا قریباً ہمارے قومی مرض بن گئے ہیں۔ موٹے جسم والے، بلغمی طبعیت اور بائے بادی کے ستائے ہوئے مریضوں کو آدھ سے دو چھٹانک تک چھولیا تازہ استعمال کرنا چاہیے۔ ناشتہ میں تازہ چھولیا کھا کر اس کے ساتھ پانی یا چائے پی لینے سے جہاں معدہ مضبوط، گیس کافور اور قبض دُور ہو جاتی ہے وہاں خون پیدا کرنے والی غذا بھی ایسے مریضوں کو حاصل ہو جاتی ہے۔ شام کے وقت اگر اس ہلکی پُھلکی غذا سے پورا فائدہ حاصل کرنا ہو تو سیاہ زیرہ یا کلونجی کے بیج دو تین گرام یا جوارش جالینوس چھ گرام استعمال کر لیں تو سونے پے سوہاگے کا کام ہو جائے گا۔ بابو کلاس بھائی جو ہاضمے کی خرابی کی اکثر شکایت کرتے رہتے ہیں اگر صبح بسکٹ، کیک، ڈبل روٹی کی بجائے صرف بُھنے چنے بمع چھلکا 6 گرام سے 60 گرام تک چبا کر تازہ پانی یا چائے کی پیالی کا ناشتہ کرنا شروع کر دیں تو ایک غذائیت سے بھر پور سستا ناشتہ ہاتھ آ جانے کے علاوہ معدہ میں رُکی ہوئی بادی رطوبتوں سے بھی چھٹکارا ہو جائے، مزے کی بات یہ ہے کہ تازہ سبزی کے دانے نکال کر ہمارا پیٹ بھرتا ہے تو اس کی بقایا سبزی جو ہمارے معاشرے میں استعمال نہیں ہوتی، ہمارے ڈنگر ڈھور اور مُرغا مُرغی کھا کر اس قدر غذائیت حاصل کر لیتے ہیں۔ کس قدر خوش نصیب ہیں وہ دیہاتی بھائی جو ہرے چنے کو جلا کر اس کے آبھو (نیم بریاں) دانے چباتے پھرتے ہیں، یہ ادھ بُھنے ہوئے دانے نہ صرف ہمیں ایک قیمتی غذا بہم پہنچاتے ہیں بلکہ مسوڑھوں کو مضبوط بنانے، پُھولے گوشت سے پانی نکال کر اس سڈول، مضبوط اور دانتوں کو صاف کر کے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیتے ہیں۔

    تازہ چنے (چھولیا) 250 گرام کا شوربا بنا کر پی لینے سے ایک وقت کے کھانے کے برابر غذائیت حاصل ہو جاتی ہے، گوشت میں چھولیا کے دانے پکا کر یہ سالن روٹی کے ساتھ کھائیں تو ایک لذیز طعام کے عِلاوہ قبض دُور اور بلغم بننی کم ہو جاتی ہے۔

  2. پھلبہری (سفید داغ) اور بدن کی چھائیاں دُور کرنے کے لیے گندم کے آٹے میں چنوں کا آٹا مِلا کر اس کی بیسنی روٹی پکا کر استعمال کرتے رہنے سے داغ دھبے مٹ جاتے ہیں اور بدن کُندن ہو جاتا ہے۔
  3. بعض بھائی اعصابی کمزوری، خرابی ہضم، جوڑوں کی درد اور وقت سے پہلے بڑھاپے کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں، ایسی صورت میں حب دماغ افروز ایک گولی کے ساتھ رات کو دیسی کالے چنے گیارہ سے اکتالیس دانے تک چھٹانک ڈیڑھ چھٹانگ دودھ میں رات کے وقت بھگو دیں، صبح چنوں والے دودھ میں شہد ملا کر چنے، شہد اور دودھ بطور ناشتہ گولی کے ساتھ کرنے سے انشاءﷲ چند دنوں میں اعصابی طاقت اور گرہستی زندگی خوشحال ہو جائے گی۔ (گولی کسی بھی اچھّی کمپنی کی لے لیں)۔
  4. دیسی چنوں کا تیل یا پاتال جنتر کے ذریعہ اس طرح کشید کریں کہ ایک بڑی لوہے کی کیف میں آٹا چھاننے والی چھلنی رکھ کر چھلنی کے نیچے چنوں کے تہ جما دیں۔ کیف کے لمبے سوراخ کے دہانے پر باریک لوہے کی تاریں یا گھوڑے کی دُم کے بال پھنسا کر اس کا مُنی بند کر دیں تاکہ روغن تاروں اور بالوں سے ہوتا ہوا نیچے آنا شروع ہو جائے۔ اس کیف کو چولہے پر سوار کر کے کیف کی نالی کے نیچے ایک چینی کا پیالہ رکھ دیں، کیف کے اوپر چھلنی پر جلتے ہوئے کوئلے ڈال دیں، دو تین گھنٹوں میں چنوں کا روغن قطرہ قطرہ نکل کر پیالی میں جمع ہو جائے گا۔ یہ روغن جوڑوں پر ملنے سے درد، سختی اور سوجن کو آرام ہو جاتا ہے۔ کافی دنوں تک ملتے رہنے سے گنچ بھی دُور ہو جاتا ہے۔

تحریر: حکیم اعجازامین

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button