Vegetables

Pyaz Onion and its benifits in Urdu Hindi

The use of onions cures many heart diseases.

پیاز کے استعمال سے دل کی متعدد بیماریاں دُور ہو جاتی ہیں۔ پیاز کی سُرخ اور سفید دو قسمیں دنیا بھر میں کاشت کی جاتی ہیں۔ صدیوں پہلے یونانی حکیموں نے اس مفید غذا پر ریسرچ کی اور اس کو فراری روغن، گوشت پیدا کرنے والے اجزاء، مفید نمکیات اور وٹامنز کی بدولت ہماری غذا میں شامِل کر دیا۔ آج سائنسدان جب ہمیں یہ بتاتا ہے کہ پیاز استعمال کرنے سے دل کے ارد گرد چربی جمع ہونے نہیں پاتی۔ اس کی کواڑیوں میں چکنی تہیں جمنے نہیں پاتیں اور اس کی شریانیں تمام بدن میں خون جاری رکھنے کا کام عمدگی سے انجام دیتی رہتی ہیں تو یونانی حکیموں کے شاندار تحقیقاتی کام ہماری نظر کے سامنے آ جاتے ہیں۔ صدیوں پہلے اس معمولی سبزی کو ہماری روز مرہ کی غذا میں شامل کر کے کہیں رنگارنگ کے پکوان کا داخل کرنا، کہیں سرکہ میں اس کا خوش ذائقہ اچار بنانا اور کہیں کچے پیاز کا ٹکڑا بطور سلاد استعمال کرانا ایسے کارنامے ہیں جن پر قیامت تک ان کا شکر ادا نہیں ہو سکتا۔
  1. اس ارزاں سبزی میں شفائی اجزاء کوٹ کوٹ کر سموئے ہوئے یہ دل کو طاقت دیتا، اس کے سُدے (کلاٹ) کھولتا، پیشاب جاری کرتا، بدن سے ہوا اور ریح کو خارج کرتا اور ہر قِسم کے زہریلے فضلات سے بدن پاک کرتا ہے۔ روٹی کے ساتھ کھانے سے ایک عمدہ سالن کا کام دیتا ہے۔ اگر دو چپاتیوں کے ساتھ 125 گرام پیاز اور 60 یا 120 گرام گُڑ کھا لیا جائے تو پیٹ بھرنے کے عِلاوہ ایک دن کی تمام مطلوبہ اثرات والی غذا آپ کو حاصل ہو جاتی ہے۔
  2. اس کی خوشبو زہریلی ہوا کو اپنے لطیف روغنی اجزاء کی وجہ سے پاک صاف کر دیتی ہے۔ پُرانے حکیم ہیضہ کی وبا کے دِنوں میں گھر میں اس کو کاٹ کر اس کے ٹکڑے جابجا لٹکانے کا کام کیا کرتے تھے۔ ہیضہ میں جب شدت سے دست قے آتے ہوں تو 6 گرام پودینہ، 3 گرام چھوٹی الائچی کا دانہ کوٹ کر 12 ملی لیٹر پیاز کے پانی میں مِلا کر آدھا آدھا گرام بار بار چٹانے سے دست قے بند، بے چینی دُور اور خدا کے فضل سے مریض تندرُست ہو جاتا ہے۔
  3. جب دل کے ارد گرد چربی جمع ہو جائے، اس کی شریاںوں میں کولسٹرول جم جانے سے دوران خُون میں نقص پیدا ہو جائے، چلتے چلتے یا کام کرتے وقت دل کی شریاںوں میں خُون کے آنے جانے میں رکاوٹ ہونے سے دورہ ہو کر مریض بیٹھنے اور لیٹنے پر مجبور ہو جائے تو چند ہفتہ جواہر مہرہ 70 تا 125 ملی گرام ایک چائے کے چمچے پیاز اور لیموں کے پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے دل کی اُجڑی ہوئی دنیا آباد ہونے لگتی ہے۔
  4. نیند نہ آتی ہو تو 6 گرام سے 18 گرام تک پیاز کھانے سے نیند آنے لگتی ہے۔
  5. پیاز کو سینک کر اس کا رس ںکال کر پانچ بوند سے چائے کے آدھے چمچ تک پلانے سے بچّے کے پیٹ کا درد دور ہو جاتا ہے۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button