Vegetables

Cucumber or Kheera and its benifits in Urdu Hindi

Cucumber is a cure for many summer ailments. It is a well-known salad that is eaten raw as a salad and its benefits are well known. It has been rewarded by nature for protecting us from the ill effects of extremes and scorching winds. Cucumbers have a softer temperament and a higher moisture content, containing 90% distilled water and 10% potassium, calcium, steel salts, oils, starches and meat-making vitamins, vitamins A, B and D. ۔ Due to its rich oil content, it improves gastric acidity by relieving irritation, inflammation and minor ulcers of the digestive tract. A healthy stomach digests it in three to four hours. It takes five to six hours to digest a weak stomach and mucus. It is very useful for those who work in hot sun, open fields and fire oil machinery.

کھیرا موسم گرما کی متعدد عوارض کا شافی عِلاج ہے۔ یہ ایک معروف ترکاری ہے جو سلاد کے طور پر اور کچّی کھائی جاتی ہے، اس کے فوائد کو دیکھا جائے معلوم ہوتا ہے یہ شدّت اور جُھسلنے والی ہواؤں کے بُرے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے قدرت کی طرف سے ہمیں انعام ملا ہے۔ کھیرے کا مزاج سرد تر ہے اور رطوبت اس میں غالب اکثریت رکھتی ہے، اس میں نوّے فیصد مقطر پانی اور دس فیصد پوٹاشیم، کیلشیم، فولادی نمکیات، روغنی اجزاء، نشاستہ اور گوشت بنانے والے اجزاء کے ساتھ وٹامنز اے، بی اور ڈی شامل ہیں۔ اپنے وافر روغنی اجزاء کی وجہ سے ہاضمے کی نالی کی جلن، ورم اور معمولی زخم دُور کر کے معدے کی تیزابیت کی اصلاح کر دیتا ہے۔ تندرُست معدہ اسے تین چار گھنٹوں میں ہضم کر لیتا ہے۔ کمزور معدہ اور بلغمی مزاجوں کو ہضم کرنے میں پانچ چھ گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ گرم طبعیت والے تیز دھوپ، کھلے کھیتوں اور آگ تیل والی مشینری میں کام کرنے والوں کے لیے یہ بہت مفید ہے۔
  1. ایک خوش مزہ خوراک ہونے کے عِلاوہ زیادتی پیاس کا بھی ایک قدرتی عِلاج ہے، دل کی دھڑکن، جگر کی گرمی، ہاتھ پاؤں کی جلن اور پیشاب کی گرمی اور بار بار کم مقدار میں خارج ہونے کی بیماری چند دن تک ایک سے چار کھیرے روزانہ استعمال کرنے سے صحت ہو جاتی ہے۔
  2. ایسے افراد جنہیں پیشاب میں کیلشیم اوگزلیٹ پس سیلز اور کمزور کرنے والی رطوبتیں خارج ہوتی ہوں، صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کثرت سے کھیرے استعمال کر کے صحت یاب ہو سکتے ہیں۔
  3. صنفِ نازک میں پیشاب کی جلن اور کمی، پیڑو کے مقام پر بوجھ اور ایام کی خرابی دُور کرنے کے لیے دو تین ہفتے تک کھیرے کی قاشوں پر سفید زیرہ اور نوشادر پِسا ہوا چھڑک کر دو تین کھیرے روزانہ کھائیں۔
  4. گُردہ و مثانہ کی ریگ، چھوٹی چھوٹی پتھریاں اور یورک ایسڈ پیشاب کے راستے خارج کرنے کے لیے متواتر ایک دو ماہ کھیرے کو سیاہ نمک اور نوشادر لگا کر کھائیں۔
  5. گرمی کی وجہ سے منہ پک جائے تو کھیرے کی جھاگ چند بار لگانے سے صحت ہو جاتی ہے۔
  6. دُبلے پتلے اور مضبوط ہاضمے والے لوگ کھیرے بکثرت کھانے سے موٹے ہو سکتے ہیں۔
  7. ہونانی طب کا مایہ ناز شربت بزوری جسے روزانہ ہزاروں طبیب معدہ، جگر، انتڑیوں اور مثانہ کی گرمی دُور کرنے، گُردوں اور جوڑوں کے یورک ایسڈ اور زہریلے فضلات کو صاف کرنے، گرم بُخار دُور کرنے اور بدن میں تروتازگی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرانے ہیں۔ اس کے اجزاء میں بھی کھیرا شامل ہے۔
ںسخہ: تخمِ کھیرا، تخمِ خربوزہ، تخمِ بادیان ہر ایک 30 گرام، جڑ کاسنی، جڑ سونف ہر ایک 45 گرام، کوٹ کر سب کو سوا لیٹر پانی میں رات کو بھگو کر صبح جوش دے کر آدھ لیٹر پانی رہنے پر آگ سے اُتار، مل چھان کر 750 گرام کھانڈ کو آگ پر رکھ کر شربت کا قوام کر لیں۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button