انگور اور اس کے اہم فوائد
انگور کھانے سے جسم کو پہنچنے والے 7 فوائد ۔
ویسے تو کون ہے جسے انگور کھانا پسند نہیں ہوگا ؟ مگر یہ پھل صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے۔
انگور کو بیریز کے خاندان کا حصہ سمجھا جاتا ہے جس کی مختلف اقسام دنیا بھر میں مختلف رنگوں جیسے سبز، سرخ، نیلے، جامنی اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہیں۔
انگور سے خشک میوہ یعنی کشمش بھی تیار کیا جاتا ہے اور یہ وہ پھل ہے جو سال بھر آسانی سے ملتا ھے۔ انگور کھانے سے درج ذیل 7 فوائد جسم کو حاصل ہوتے ہیں ۔
1- اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور
انگور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جیسے کیروٹین، پولی فینولز اور دیگر۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹس دل کی صحت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پھل جسم میں گردش کرنے والے مضر ذرات کو اکھٹا ہونے سے روکتا ہے جس سے خون کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، دوران خون بہتر اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔
2- جلدی مسائل کی روک تھام
انگور میں موجود اجزا عمر بڑھنے سے سامنے آنے والی علامات اور دیگر جلدی مسائل کی روک تھام کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود ایک sveratrol کیل مہاسوں کا باعث بننے والے بیکٹریا کے خلاف جدوجہد کرتا ہے۔
3- پوٹاشیم کے حصول کا ذریعہ
100 گرام انگوروں میں 191 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے، پوٹاشیم کا استعمال جسم کے لیے متعدد طریقوں سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جیسے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنا، کولیسٹرول اور دل کی صحت کو بہتر بنانا وغیرہ۔ ایک تحقیق کے مطابق پوٹاشیم پیٹ میں گیس یا پھولنے کے مسئلے سے نجات میں بھی مدد دینے والا جز ہے، یعنی انگور پیٹ میں گیس کے مسئلے سے نجات کے لیے بھی بہترین ہے۔
4- آنکھوں کے لیے بھی فائدہ مند
میامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انگور کھانے کی عادت آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرینے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوتا ہے، یہ پھل ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔
5 دماغی صحت کے لئے بہترین
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق انگور کھانے کی عادت دماغی تنزلی کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کھانے سے ان اثرات سے تحفظ میں مدد ملتی ہے جو کہ الزائمر امراض سے جڑے ہوتے ہیں۔
6- جوڑوں کے لیے بہترین
ٹیکساس ویمنز یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کو کھانے کی عادت گھٹنوں کے جوڑ کی تکلیف سے ریلیف میں مدد دیتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جوڑوں کی لچک اور حرکت کو بہتر کرتے ہیں۔
7-ورم کش خصوصیات
انگور میں ایسے انزائمے موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں ورم پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے شریانوں، دل اور دیگر اعضاءکو فائدہ پہنچتا ہے۔
ﺍﻧﮕﻮﺭ کے طبی فوائد
ﺍﻧﮕﻮﺭ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﻦ ﺍﻻﻗﻮﺍﻣﯽ ﭘﮭﻞ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ، ﺭﺳﻮﻝِ ﺧﺪﺍ ﺻﻠّﯽ ﷲ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠّﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ ﮨﮯ، ﺑﻌﺾ ﺭﻭﺍﺋﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﺘﮧ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻧﻮﺡؑ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﭘﮭﻞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﺎ۔
ﯾﮧ ﺧﻮﺵ ﺷﮑﻞ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺵ ﻣﺰﮦ ﭘﮭﻞ ﮐﺌﯽ ﻗﺴﻤﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻣﻨﮉﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﺳﻔﯿﺪ، ﺳُﺮﺥ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺎﮦ ﺭﻧﮓ ﮐﺎ ﭘﮭﻞ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ، ﯾﻮﻧﺎﻧﯽ ﺣﮑﯿﻢ ﺳﻔﯿﺪ ﮐﻮ ﺯﻭﺩ ﮨﻀﻢ ﺍﻭﺭ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻏﺬﺍﺋﯿﺖ ﻭﺍﻻ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺑﮍﯼ ﻗﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﺞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﺸﮏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻨﻘﯽٰ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﭼﮭﻮﭨﯽ ﻗﺴﻢ ﺑﮯ ﺩﺍﻧﮧ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﮐﻮ ﺧﺸﮏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﺸﻤﺶ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ
ﭘُﺮﺍﻧﮯ ﺣﮑﯿﻤﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﯾﺴﺮﺝ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﯾﮧ ﺩﻝ، ﺟﮕﺮ، ﺩﻣﺎﻍ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﻮ ﻃﺎﻗﺖ ﺩﯾﺘﺎ، ﺣﺮﺍﺭﺕِ ﻋﺰﯾﺰﯼ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﺎ، ﮐﻤﺮ ﮐﻮ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﻠﺪﯼ ﮨﻀﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻏﺬﺍﺋﯿﺖ ﺳﮯ ﭘﮭﺮ ﭘﻮﺭ ﭘﮭﻞ ﮨﮯ، ﺧﻮﻥ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﺪﮦ ﺁﻧﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺯﮨﺮﯾﻠﮯ ﻓﻀﻼﺕ ﺳﮯ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ، ﺭﻭﭨﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺭﻭﭨﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﻃﻮﺑﺖ ﻣِﻼ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺟﻠﺪ ﮨﻀﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺩ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﺮﯾﻠﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﻏﻨﯽ ﺍﺟﺰﺍﺀ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮔﻮﺷﺖ ﺍﻭﺭ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﺟﺰﺍﺀ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﭦ ﮐﻮﭦ ﮐﺮ ﺑﮭﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ
ﮐﯿﻠﺸﯿﻢ، ﭘﻮﭨﺸﯿﻢ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺳﻔﻮﺭﺱ ﮐﮯ ﻧﻤﮑﯿﺎﺕ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻭﭨﺎﻣﻦ ﺍﮮ، ﺑﯽ ﺍﻭﺭ ﮈﯼ ﺑﮑﺜﺮﺕ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ، ﺣﯿﺎﺗﯿﻦ ﺳﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﯼ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻋﺎﻡ ﻣﻌﺪﮦ ﺍﺳﮯ ﺩﻭ ﺳﮯ ﺗﯿﻦ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻀﻢ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ۔
ﺑﻮﺟﮭﻞ ﻣﻌﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﮔﯿﺲ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﺎﺷﺘﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﺑﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﭼُﺴﺘﯽ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻗﺒﺾ ﺭﻓﻊ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﻥ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺣﺼّﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺩﺍﺋﻤﯽ ﻗﺒﺾ ﺍﻭﺭ ﺍﻋﺼﺎﺑﯽ ﺗﮭﮑﻦ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﺾ ﺍﺳﮯ ﺻﺒﺢ ﺩﺱ ﮐﯿﺎﺭﮦ ﺑﺠﮯ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﻡ ﭼﺎﺭ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﺠﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﭘﯿﭧ ﺑﮭﺮﻧﮯ ﮐﮯ، ﺍﻭﻧﮕﮫ، ﺗﮑﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﮈﮐﺎﺭ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮨﯿﮟ، ﺁﺩﮬﺎ ﮐﻠﻮ ﺍﻧﮕﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻏﺬﺍﺋﯿﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ
ﭘﮑﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻧﮕﻮﺭ ﮐﺎ ﻣﺰﺍﺝ ﮔﺮﻡ ﺗﺮ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮯ ﮐﺎ ﺳﺮﺩ ﺗﺮ ﮨﮯ
ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ ﻣﻌﺎﺷﺮﮦ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﺭﮨﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﮑﯿﻤﯿﮟ ﺑﻨﺎﺗﮯ ﺭﮨﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﺳﯽ ﻓﯿﺼﺪ ﺍﺷﺨﺎﺹ ﺧﻮﻥ ﺟﻠﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺩﺍ ﮐﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﻭﮨﻤﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﻣﺰﺍﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﻧﮕﻮﺭ ﮐﺜﺮﺕ ﺳﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺳﻮﺩﺍﻭﯼ ﻣﺎﺩﮮ ﮐﺎ ﺍﺧﺮﺍﺝ ﮨﻮﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﺩﻭﮞ ﭘﺮ ﭼﺮﺑﯽ ﮐﯽ ﺗﮧ ﭼﮍﮪ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﺑﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺭُﮐﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺭﻧﮕﺎ ﺭﻧﮓ ﺯﮨﺮﯾﻠﮯ ﻣﻮﺍﺩ ﺧﺎﺭﺝ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮔﺮﮨﺴﺘﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﭘُﺮﻟﻄﻒ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ
ﮔﺮﻡ ﻃﺒﻌﯿﺖ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺳﮯ ﺟﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻣﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﮭﭩﺎ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﺍﻧﺎﺭ ﮐﮭﺎ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺍﻧﺪﯾﺸﮧ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ، ﺟﻦ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﻌﺪﮦ ﺧﺮﺍﺏ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﻮ ﻭﮦ ﮐﮭﭩﮯ ﻣﯿﭩﮭﮯ ﺍﻧﮕﻮﺭ ﮐﺎ ﻧﺎﺷﺘﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﻃﺒﻌﯿﺖ ﮨﻠﮑﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ
۔1 ﺟﺐ ﮔﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺩ ﮨﻮ ﺗﻮ 3 ﺗﺎ 6 ﮔﺮﺍﻡ ﺗﮏ ﮨﻠﯿﻠﮧ ﺳﯿﺎﮦ ﭘﺴﯽ ﮨﻮﺋﯽ12 ، ﮔﺮﺍﻡ ﺷﮑﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﺍﻧﮕﻮﺭ ﮐﺎ ﺭﺱ ﭘﻼﻧﮯ ﺳﮯ ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﻓﻀﻞ ﺳﮯ ﻣﺮﯾﺾ ﭼﻨﮕﺎ ﺑﮭﻼ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
۔2 ﺟﺐ ﮔﻠﮯ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮔﻠﭩﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﻧﭩﮭﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﺱ ﻣﯿﮟ 12 ﮔﺮﺍﻡ ﺑﮍﯼ ﮨﺮﮌ ﮐﺎ ﭼﮭﻠﮑﺎ )ﭘﻮﺳﺖ ﮨﻠﯿﻠﮧ ﺯﺭﺩ ( ﻣﻼ ﮐﺮ ﻧﯿﻢ ﮔﺮﻡ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﻏﺮﻏﺮﮮ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭼﻨﺪ ﺭﻭﺯ ﻣﯿﮟ ﮔﻼ ﺻﺎﻑ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﻧﭩﮭﯿﮟ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ
۔3 ﺟﺐ ﺑﺪﻥ ﺑﮭﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﻮﮎ ﮐﻢ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﮈﯾﮍﮪ ﮔﺮﺍﻡ ﺗﺎ ﭼﮫ ﮔﺮﺍﻡ ﺗﮏ ﺳﻔﻮﻑ ﺩﺍﺭ ﻓﻠﻔﻞ ﺍﺱ ﮐﮯ 60 ﮔﺮﺍﻡ ﺷﺮﺑﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺻﺒﺢ ﻭ ﺷﺎﻡ ﭼﺎﭦ ﻟﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﻓﻀﻞ ﺳﮯ ﺑﮭﻮﮎ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺪﻧﯽ ﺗﻨﺎﻭٔ ﮐﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
۔4 ﺗﺒﺨﯿﺮ ﮐﺎ ﻣﺮﺽ ﺗﻮ ﺁﺝ ﮐﻞ ﻋﺎﻡ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮐﺜﺮ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﺮ ﮐﮯ ﺑُﺨﺎﺭﺍﺕ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺗﻨﮓ ﮨﯿﮟ، ﺍﯾﺴﮯ ﻣﺮﯾﺾ ﺍﻧﮕﻮﺭ ﮐﮯ ﺗﺎﺯﮦ ﻧﺮﻡ ﭘﺘّﮯ 12 ﺗﺎ 36 ﮔﺮﺍﻡ ﺗﮏ ﺩﻭ ﺗﯿﻦ ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭼﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺲ ﭼﮭﺎﻥ ﮐﺮ ﭼﻨﺪ ﺭﻭﺯ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻧﺸﺎﺀﷲ ﺗﺒﺨﯿﺮ ﺍﻭﺭ ﺑُﺨﺎﺭﺍﺕ ﺳﮯ ﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ