Fruits

ناشپاتی اور اس کے اہم فوائد

ناشپاتی ایسا پھل ہے جو دنیا میں لاکھوں سال سے پیدا ہورہا ہے۔ اسکا سیزن گرمی کے آخر سے موسم سرما کے شروع تک رہتا ہے۔ناشپاتی مکمل غذائیت سے بھر پور پھل ہے ناشپاتی زود ہضم پھل ہے ناشپاتی میں سوڈیم، پوٹاشیم ، شکر ، فاسفورس،پروٹین اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ایک ناشپاتی میں 100کیلوریز ہوتی ہیں۔ متعدد جائزہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسے اگر آپ روزانہ کی خوراک میں شامل کرلیں تو یہ صحت کیلئے بیحد مفید ہے۔ اسکا پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ اس میں کیلوریز بہت کم ہیں اوراس سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ یہ آپ کا پیٹ کافی دیر تک بھرا ہوا رکھتا ہے کیونکہ اس میں ریشہ زیادہ ہوتا ہے۔ اسکے نتیجے میں قبض بھی نہیں ہوتا اور نظام ہضم درست رہتا ہے۔ اوسط درجے کی ایک ناشپاتی میں 6گرام ریشہ ہوتا ہے۔یہ پھل وٹامن سی اور وٹامن اے سے بھرپور ہے اورکینسر سے بچاتا ہے۔ اس میں سوڈیم اور پوٹاشیم بھی ہوتا ہے جس کے نتیجے میں دل کے امراض سے تحفظ فراہم ہوتا ہے۔ اسکے نتیجے میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور یوں دل کے مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔ اس میں موجود ریشے سے بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے جبکہ یہ دل کو ہمیشہ اچھی حالت میں رکھتا ہے۔ناشپاتی میں ریشے موجود ہوتے ہیں اس کاروزانہ استعمال آنتوں کی سوزش کو مکمل ختم کرتا ہے۔ ناشپاتی کھانے سے قبل اسکا چھلکا اتارنا ضروری ہے۔

ناشپاتی کے فوائد

ناشپاتی مسوڑوں سے خون کے آنے کو روکتی ہے۔
ناشپاتی دانتوں کو گرم ٹھنڈا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
ناشپاتی سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔
ناشپاتی معدے کو درست رکھتی ہے اور منہ کی بد بو کو دور کرتی ہے۔
ناشپاتی سے پرانی سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔
ناشپاتی سے بچوں میں دمہ کی شکائت نہیں ہوتی۔
ناشپاتی سے سانس کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
ناشپاتی بواسیر میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
ناشپاتی جگر کی سوزش میں فائدہ مند ہے۔
ناشپاتی کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھتی ہے۔
ناشپاتی کو باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جلد صاف ہو جاتی ہے۔
ناشپاتی کھانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔
ناشپاتی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لئے اسے ہر کوئی کھا سکتا ہے چاہے وہ ماٹاپے کا شکار ہی کیوں نہ ہو۔
ناشپاتی کا استعمال اگر بخار میں کیا جائے تو مفید رہتا ہے۔
ناشپاتی کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتی ہے۔
ناشپاتی جگر اور سفراء کے مریضوں کے لئیے بھی بہت مفید ہے,

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button