ایک صحت و فرحت بخش مزیدار لوکاٹ پھل کا استعمال اورچند ناقابل یقین قیمتی طبی فوائد

لوکاٹ ایک ترش اور شیریں ذائقے کا حامل پھل ہے۔موسم گرما میں آنے والے اس مزیدارپھل کے بے شمار فوائد ہیں۔ لوکاٹ پاکستان،بھارت،چین،جاپان اور بحیرئہ روم کے ساحلی ممالک میں پیدا ہونے والا پھل ہے،جبکہ اس کا اصل وطن جنوبی چین ہے۔پاکستان کے متعدد علاقوں میں لوکاٹ کے باغات پائے جاتے ہیں،جن میں وادی سوات،کلر کہار،وادی کہون،پوٹھوہار قابلِ ذکر ہیں۔لوکاٹ صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ متعدد طبی فوائد کا حامل پھل بھی ہے،جبکہ اس کے پتے بھی کئی امراض کے لیے باعثِ شفا ہیں۔لوکاٹ میں وٹامن اے،بی، وٹامن سی، فولیٹ، میگنیشیئم، سیلینیئم، سوڈیم، زنک، کاپر، اومیگا تھری اور اومیگا فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔

طبی فوائد:سو گرام لوکاٹ میں صرف37کیلوریز پائی جاتی ہیں،جس وجہ سے یہ وزن کم کرنے والے افراد کے لیے ایک خوش ذائقہ تحفے کی حیثیت رکھتا ہے۔ لوکاٹ فائبر سے بھی بھر پور ہے۔شدت کے ساتھ پیاس محسوس ہونے پر متلی یا قے میں لوکاٹ یا اس کے شربت کے استعمال سے یقینی فائدہ پہنچتا ہے۔لوکاٹ میں موجود وٹامن اے بصری قوت اور دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ذیا بیطس کے مریض بھی اس کا استعمال بغیر کسی خوف اور ڈر کے کر سکتے ہیں، کیونکہ اس میں موجود مٹھاس نقصان دہ نہیں ہوتی۔

امراضِ قلب کے مریض اس کا استعمال کریں تو ان کے دل کو فرحت اور سکون حاصل ہوتا ہے۔اس کے علاوہ لوکاٹ خون کی حدت کو کم کرتے ہوئے موسم گرما کی بے چینی اور گھبراہٹ دور کرتا ہے۔نظامِ انہضام کے لیے بھی یہ انتہائی مفید پھل ہے اور اس کے استعمال سے غذا جلد ہضم ہو جاتی ہے۔مصفی خون ہونے کی وجہ سے گرمی دانوں کے لیے بھی مئوثر ہے اور بواسیر کے مریضوں کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

لوکاٹ کے پتوں سے حاصل کردہ فوائد: دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لوکاٹ کے پتوں سے بھی بے پناہ فوائد اُٹھائے جا تے ہیں،کیونکہ اس میں فولاد،کاپر،کیلشیئم،میگنیشیئم اور دیگر معدنیات پائے جاتے ہیں۔ لوکاٹ کے پتوں سے تیار کردہ ہر بل چائے،متلی،قے،ڈائریا،ڈپریشن اور مختلف قسم کے امراض کے خاتمے کے لیے فائدے مند ثابت ہوتی ہے۔

امراضِ تنفس خصوصاً پھیپھڑوں کے بعض جدید امراض میں لوکاٹ کے پتے انتہائی مفید واقع ہوئے ہیں۔ جلد کے کینسر سے بچائو کے لیے بھی لوکاٹ کے پتے ایک محافظ کا کام کرتے ہیں۔ لوکاٹ کے پتے انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔لوکاٹ لبلبہ کو تقویت فراہم کرتا ہے ۔اس کے علاوہ انسانی جسم میں acid tormenticپیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے انسولین کی پروڈکشن کر کے ذیا بیطس کو کنٹرول کرنے کا باعث بنتا ہے۔اس حوالے سے لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک پانی میں جوش دے کر چائے بنائیں۔اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا پانچ گرام سفوف صبح نہار منہ پھانک لیں،چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔ نشاستہ دار غذا،آلو،چاول،چینی وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔لوکاٹ کے پتے جلد کی سوزش ، ورم اور متعدد اقسام کے وائرل انفیکشنز میں بھی فائدہ مند ہیں۔

 

admin

Read Previous

Ab Tangi E Daman Pe Na Ja Aur Bhi Kuch Mang Urdu Naat Lyrics

Read Next

چین بھارت جنگ میں چین نے متنازعہ علاقے پر چین لکھ کر نیا نقشہ جاری کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *