سرخ سیب کے کیا فوائد ہیں؟
سیب ایک سدا بہار پھل ہے جن کی کئی اقسام ہیں ، جن میں سبز ، پیلا اور سرخ ہیں۔ اور یہ ذائقہ میں بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں جیسے کھٹا ، میٹھا اورتُرش، اورہر قسم علیحدہ فوائد کی حامل ہے۔ ہم سرخ سیب اور اسکے فوائد کے بارے میں بات کریں گے اسے سیب کی دوسری اقسام سے ممتاز مقام حاصل ہے۔
اور ایک مشہور قول ہے کہ:

روزانہ ایک سیب کھائیں ، یہ آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے سے روکتا ہے
اس قول میں سب اقسام کے سیب شامل ہیں ، کیونکہ سب اقسام میں اعلی غذائیت ہوتی ہے۔
سیب ایک ایسا پھل ہے جو تمام بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی خاصیت رکھتا ہے ، اور جسم کے تمام اعضاءکی جراثیموں کے خلاف حفاظت کرتا ہے۔ انہیں مستقل طور پر روزانہ کھا نے سے صحت سے متعلق کسی قسم کی پریشانی ہوتی ہے ، کیونکہ سیب روزانہ کھا نے سے بیماریوں سے چھٹکارا مل جاتا ہے ۔ انسانی جسم میں ضرورت سے زیادہ نمکیات اور معدنیات جن کی جسم کو ضرورت نہیں ہوتی سیب ان معدنیات اور نمکیات کو جذب کر لیتاہے۔
سیب کے شفا بخش فوائد:
- یہ منہ ، دانت ، آنت اور پیٹ کے لئے ڈس انفیکشن کے طور پر کام کرتا ہے
- اس کے کھانے سے جسم میں موجود تمام ٹاکسن سے نجات ملتی ہے
- قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے
- کولیسٹرول کم کرتا ہے
- پیٹ کی بیماریوں کا علاج کرتا ہے
- تیزابیت کو کم کرتا ہے
- بڑھاپے کے آثار کو کم کرتا ہے
- پھیپھڑوں کو ٹھیک رکھتا ہے
- چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے
- جلد اور جسم کی ہائیڈریشن میں اضافہ کرتا ہے
- جسم میں پانی کے تناسب کو برقرار رکھتا ہے
- جسم میں اضافی نمکیات کو ختم کرتا ہے جو جلد اور اعضاء کی سوجن کا باعث ہیں۔
- آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور تھکاوٹ کو دور کرتا ہے
- جلد کو تازہ رکھتا ہے
- کم کرتا ہے (freckles)
- دانتوں کو سفید رکھتا ہے
- دانتوں کی اوپر والی تہ کو محفوظ رکھتا ہے