Fruits

انار اور اس کے اہم فوائد

سردی کا پھل انار؛ صحت کے لئے بہترین

انار کا شمار دنیا کے مفید ترین پھلوں میں ہوتا ہے ۔انار میں اینٹی اوکسی ڈنٹ ،اینٹی وائرل اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی یہ وٹامن حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں ۔انار میں وٹامن A،وٹامن C،وٹامن Eاور فولک ایسڈ شامل ہے۔انار میں گرین ٹی سے تین گنا زیادہ اینٹی اوکسی ڈنٹ موجود ہیں ۔اس کے علاوہ انار کا استعمال بہت سی بیماریوں سے حفاظت بھی کرتا ہے ۔

فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے:
انار میں اینٹی اوکسی ڈنٹ وافر مقدار میں موجود ہیں جو جسم کو فری ریڈکلز سے بچاتے ہیں ۔یہ فری ریڈیکلز سورج کی تپش یا ماحول میں موجود ٹوکسن کی وجہ سے جسم میں بن جاتے ہیں جو جلد پر وقت سے پہلے جھریاں ڈال دیتے ہیں ۔

خون پتلا کرتا ہے:
انار خون کو پتلا کرتا ہے ۔جسم کے کسی حصے ،دل اور خون کی نالیوں میں خون کو جمنے نہیں دیتا ۔اس طرح بہت سی بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے ۔ انار بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔

خون کی نالیوں کو نرم رکھتا ہے:
عمر بڑھنے کے ساتھ یا ناقص طرز زندگی کی وجہ سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے خون کی نالیوں کی دیواریں سخت ہو جاتی ہیں جس کے نتیجے میں ان میں رکاوٹ بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔غذا میں انار کا استعمال جسم کی زائد چربی کو ختم کرتا ہے اور خون کی نالیوں کی دیواروں کو سخت ہونے سے بچاتا ہے۔

انگور ،جلد اور صحت دونوں کے لئے مفید
جوڑوں کی بیماری سے بچاتا ہے:
انار ہڈیوں کو نقصان پہنچانے والے انزائمز کا مقابلہ کرکے ہڈیوں کی حفاظت کرتا ہے۔اس کے علاوہ انار میں سوزش کو ختم کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔جوڑوں کے درد میں بھی انار کا استعمال بہت مفید ہے

دل کی بیماری اور پروسٹیٹ کینسر سے بچاتا ہے:
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انار پروسٹیٹ کینسر سے حفاظت کرتا ہے ۔یہ نہ صرف کینسر کے سیلز کو بڑھنے سے روکتا ہے بلکہ ان کو ختم بھی کرتا ہے۔اس کے علاوہ انار میںخون کو پتلا کرنے کی صلاحیت ہے جو دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔

غذائیت سے بھرپور ہے:
ایک کپ انار کے دانوں میں 24گرام شکر اور144کیلوریز ہوتی ہیں ۔اس کے علاوہ ایک کپ انار کے دانوں میں :
فائبر7گرام
پروٹین3گرام
فولیٹ روزانہ ضرورت کا 16فیصد
پوٹاشیئم روزانہ ضرورت کا 12فیصد
وٹامن Cروزانہ ضرورت کا 30فیصد

ہاضمے میں میں مدد دیتا ہے:
غذا کو ہضم کرنے کے لئے فائبر بہت ضروری ہیں جو پھلوں اور سبزیوں سے حاصل ہوتے ہیںلیکن آج کل کے طرز زندگی کی وجہ سے ان کی جگہ جنک فوڈ نے لے لی ہے۔غذا میں انار کو شامل کرکے آپ اپنی روزانہ ضرورت کافائبر حاصل کر سکتے ہیں ۔ایک انار میں روزانہ کی ضرورت کا45 فیصد فائبر ہوتا ہے۔

قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے:
انار میں وٹامن Cہے جو جسم میں اینٹی باڈیز کی پیداوارتیز کرتے ہیںاور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انار بہت سی عام بیماریوں اور انفیکشن سے محفوظ رہنے میں مدد دیتا ہے۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button