Fruits

کیلا اور اس کے اہم فوائد

کیلا غذا بھی دوا بھی شفاء بھی

کیلا ایک ایسا پھل ہے جس کا مزیدار ذائقہ تمام ہی پھلوں میں بالکل مختلف ہے۔ ایک ایسا پھل جس کا درخت بھی منفرد ہے، اور اس درخت کے پتے بھی۔ کیلے میں ٹھوس غذا زیادہ اور پانی کم ہوتا ہے ۔کیلا اپنی لذت اور بہتر ذائقے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔ کیلا سستا پھل ہونے کے ساتھ مارکیٹ میں بھی بآسانی دستیاب ہو تا ہے۔

کیلے میں موجود معدنیات

کیلے میں تمام غذائی اجزا ء موجود ہوتے ہیں۔ یوں تو سیب بھی افادیت کے لحاظ سے کسی سے کم نہیں لیکن سیب کی نسبت کیلے میں وٹامن ڈی پانچ گنا زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ پروٹین چار گنا، فاسفورس تین گنا اور کاربوہائیڈریٹس دو گنا زیادہ پائے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ دوسرے وٹامنز بھی دگنا پائے جاتے ہیں۔ کیلے میں پانی 3/4 حصہ، شکر1/5حصہ باقی دوسرے نشاستہ، معدینیات، حیاتین ہوتے ہیں۔ کیلے میں کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، گندھک، فولاد اور تانبا پائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، بی اور سی پائے جاتے ہیں۔ کیلے میں تین قسم کی شوگر پائی جاتی ہے، سکروز،فرکٹوز اور گلوکوز نامی یہ شوگر کیلے کے ریشوں میں موجود ہوتی ہے۔ ان اجزاءکے ساتھ کیلا فوری،دیر پا اور حقیقی توانائی فراہم کرتا ہے۔

کیلا کھانے کے فائدے

– کیلا ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرنے کے علاوہ اسے فٹ رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

– کیلا کمزوری اور لاغری کو دور کرتا ہے۔

– پیٹ کے کیڑوں کو خاتمہ کرتا ہے۔

– ماں بننے والی عورتوں کے لئے آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔

– ذیابیطس جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔

– بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

– کیلے میں موجود پوٹاشیم دل کے لئے مفید ہے لندن کی ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ کیلے کھانے سے دل کے دورے میں 40%خطرہ کم ہو جاتاہے۔دل کی جلن میں بھی کیلا مفید ہوتا ہے۔

– امریکہ کی ایک تحقیق کے مطابق کیلا کھنے سے سر درد اور مائگرین سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔کیونکہ اس میں موجود کابوہائیڈیٹس خون میں شکر کی مقدار کو صحیح سطح پر رکھتے ہیں جس سے دماغ میں دوران خون بہتر رہتا ہے۔

– بچوں کی ہڈیوں کی نشو و نما میں مفید ہے۔ بچوں کی ذہنی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button