المقتدر نام کا مطلب
المقتدر نام کا مطلب ہے ہر طرح کی قدرت رکھنے والا
المقتدر نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
اس اسم میں بمقابلہ اسم قادر مبالغہ پایا جاتا ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کو قدرت تامہ و کاملہ حاصل ہے۔ کمالاتِ دائمیہ پر اسے اقتدارِ کلی ہے۔ قرآن مجید میں ہے۔
﴿عِنْدَ مَلِیکٍ مُقْتَدِرٍ﴾ (القمر: ۵۵)
’’قدرت والے بادشاہ کے پاس۔‘‘
﴿اَخْذَ عَزِیْزٍ مُقْتَدِرٍ﴾ (القمر: ۴۲)
’’غلبہ والے اور قدرت والے کا سا پکڑنا۔‘‘
قادر اور مقتدر کے معنی میں وقوف حاصل کرنے کے لیے ان آیات پر غور کرو جن میں ان اسماء کا استعمال ہوا ہے۔
اسم قادر کا استعمال خلق (پیدائش) احیاء، قدر و اندازہ کے افعال پر ہوا ہے اور مقتدر کا استعمال عزت و ملک و فرماں روائی کی شان کے ساتھ۔ یہی دونوں اسماء کے خصائص ہیں ۔ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ المقتدر لازم و متعدی ہر دو معانی میں آتا ہے۔
AL-MUQTADIR MEANING IN ENGLISH
The All Determiner, The One with the perfect Power that nothing is withheld from Him