الخالق نام کا مطلب
الخالق نام کا مطلب ہے بنانے والا، وجود بخشنے والا، پیدا کرنے والا
الخالق نام کے فائدے
سات روز متواتر ایک سو مرتبہ یااَلْخَالِقُ پڑھنے والا انشااللہ تعالی تمام آفتوں سے بچ جاے گا۔ اس اسم کے ہمیشہ ورد رکھنے والے کا چہرہ منور رہتا ہے
الخالق نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
یہ اسم ’’خلق‘‘ سے بنا ہے اور خلق کے معنی تقدیر و اندازہ ہے۔ خالق وہ ہے، جس نے ماہیات کا اندازہ اور ذوات کا تعین فرمایا، جو حقائق کو عدم سے وجود میں لایا۔
اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ (الاعراف: ۵۴)
’’اللہ تمہارا رب ہے، جس نے آسمانوں اور زمین کو بنایا۔‘‘
وَ ہُوَ الَّذِیْ خَلَقَ اللَّیْلَ﴾ ’’وہ جس نے رات کو بنایا۔‘‘
الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیَاۃَ (الملک: ۲)
’’وہ جس نے موت و حیات کو پیدا کیا۔‘‘
خَلَقَ الْاَزْوَاجَ کُلَّہَا (الزخرف: ۱۲)
’’جس نے سب کو جوڑا جوڑا بنایا۔‘‘
وَ ہُوَ بِکُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمٌ (یٰسٓ: ۷۹)
’’وہ پیدائش کی ہر ایک حالت کا جاننے والا ہے۔‘‘
آیاتِ بالا پر غور کرو کہ مادی و غیر مادی (ہر دو قسم) اشیاء پر خلق کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ ہاں خلق کا لفظ کسی مادی شے کو کسی شکلِ خاص میں تیار کرنے پر بھی آتا ہے۔
اَنِّیْ اَخْلُقُ لَکُمْ مِّنَ الطِّیْنِ کَہَیْئَۃِ الطَّیْرِ
’’میں تمہارے لیے مٹی سے ایک پرندہ کی مورت سی بناتا ہوں ۔‘‘
انہی معنی کے لحاظ سے ﴿فَتَبَارَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ﴾ ہے۔
پس اللہ تعالیٰ احسن الخالقین بھی ہے اور خالق بھی ہے اور خلاق بھی ہے۔ ہر سہ الفاظ اگرچہ ایک صفتِ خلق سے تعلق رکھتے ہیں ، لیکن ہر ایک میں جداگانہ کیفیت و خصوصیت موجود ہے۔
AL-KHALIQ NAME MEANING IN ENGLISH
The Creator, The Maker, The One who brings everything from non-existence to existence