اللہ کے نام

18- الفتاح

Al-Fattah

الفتاح نام کا مطلب
الفتاح نام کا مطلب ہےمشکلوں کو حل کرنے والا، کھولنے والا

الفتاح نام کے فائدے
نماز فجرکے بعد سینہ پر ہاتھ باندھ کر سترمرتبہ یہ اسم پڑھنے سے دل ایمان کے نُور سے منور ہو جاے گا

الفتاح نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
فتح کے معنی لغت میں کشائش و کشادگی کے ہیں ۔ کلید کو مفتاح اسی لیے کہتے ہیں ۔
فتح کے معنی فیروزی بھی ہیں ۔ کسی چیز کا پہلا حصہ مثلاً فواتح القرآن، قرآنِ مجید کی ابتدائی سورتیں ، فاتحہ الکتاب، سورۃ الحمد شریف، فتوح، موسمِ بہار کی پہلی بارش۔
اب دیکھو کہ قرآن مجید کن کن معانی میں استعمال کرتا ہے
وَ لَمَّا فَتَحُوْا مَتَاعَہُمْ (یوسف: ۶۵)
’’جب انہوں نے اپنا سامان کھولا۔‘‘
لَفَتَحْنَا عَلَیْہِمْ بَرَکٰتٍ مِّنَ السَّمَآئِ (الاعراف: ۹۶)
’’ہم نے ان پر آسمانی برکتوں کی فراوانی کر دی۔‘‘
فَافْتَحْ بَیْنِیْ وَبَیْنَہُمْ فَتْحًا (الشعراء: ۱۱۸)
’’مجھ میں اور ان میں فیصلہ کر دے۔‘‘
اِِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیْنًا (الفتح: ۱)
’’کہہ دے کہ قیامت کے دن کافروں کو اس روز کا ایمان کچھ نفع نہ دے گا۔‘‘
قیامت کو یوم الفتح کہا جس روز ساری حقیقت کھل جائے گی
قُلْ یَوْمَ الْفَتْحِ لَا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اِیْمَانُہُمْ (السجدۃ: ۲۹)
’’بے شک (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کھلم کھلا فتح دی ہے۔‘‘
اب یہ غور کرو کہ فتاح جو اسمائے حسنیٰ میں سے ہے اس کا استعمال اسم عَلِیْمٌ کے ساتھ ہوا ہے
وَ ہُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ (السباء: ۲۶)
فَتَّاح وہی ہے، جو مشکلاتِ مہمات کو کھول دیتا ہے۔
فَتَّاح وہی ہے، جو دل کو حق کے لیے کھول دیتا ہے۔
فَتَّاح وہی ہے، جو زبان پر علوم کو جاری فرما دیتا ہے۔
فَتَّاح وہی ہے، جو انکشافِ علوم کے ساتھ آنکھوں کے پردے دُور کر دیتا ہے۔
فَتَّاح وہی ہے، جو اہلِ حق و باطل کے درمیان فیصلہ فرماتا ہے۔
فَتَّاح وہی ہے، جو صادقین سے صدق کو ظاہر کرتا ہے، کاذبین کی اصلیت کو سب پر کھول دیتا ہے۔
اہلِ ایمان کو اسی کی ذاتِ مقدس سے کشائشِ ظاہری و باطنی کی امید رکھنی چاہیے۔
اس اسم کے ساتھ تعلق کا طریق یہ ہے کہ اہلِ حاجات کی اعانت میں ہمدردی کے ساتھ حصہ لیا کرے۔ اس اسم کے تحت میں یہ دعا یاد رکھنی چاہیے۔
((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ فَوَاتِحَ الْخَیْرِ وَ خَوَاتِمَہٗ وَ جَوَامِعَہٗ وَ کَوَامِلَہٗ وَ اَوَّلَہٗ وَ اٰخِرَہٗ وَ ظَاہِرَہٗ وَ بَاطِنَہٗ وَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰی مِنَ الْجَنَّۃِ)) (آمین)
’’یا اللہ میں تجھ سے نیکی و بہبود کی تمام قسموں ، شروع کی اور خاتمہ کی ہر طرح سے جامع، ہر طرح سے کامل، پہلی اور پچھلی، بیرونی اور اندرونی کا سوال کرتا ہوں ۔ میں جنت کے درجات بلند کا بھی تجھ سے سوالی ہوں ۔ اے اللہ یہ سب مجھے عطا فرما۔‘‘


AL-FATTAH NAME MEANING IN ENGLISH
The Opener, The Victory Giver,The Judge, The One who opens for His slaves the closed worldly and religious matters

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button