الجبار نام کا مطلب
الجبار نام کا مطلب ہے زبردست غلبہ رکھنے والا
الجبار نام کے فائدے
جو شخص چاندی کی انگوٹھی پر یہ اسم نقش کراکر پہنے اس کی ہیبت وشوکت لوگوں پر ہوگی
جو شخص روزانہ صبح و شام ۲۲٦ مرتبہ اس اسم کا ورد رکھے انشااللہ تعالی ظالموں کے قہر سے بچا رہے
الجبار نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
جبر سے ہے۔ جبر کے معنی درستگی ہے ور اس کے مقابلہ میں لفظِ کسر آتا ہے جس کے معنی شکستگی کے ہیں ۔
جب کسی انسان کا نام جَبَّار ہوتا ہے، تو اس کی وجہ تسمیہ اور ہوتی ہے۔ وہ جبار النخل سے بنایا گیا ہے۔ یعنی جو کھجور اتنی بلند ہو، کہ اس پر چڑھنے کا حوصلہ نہ ہو سکے۔ چونکہ سرکش، سنگ دل، بے رحم لوگ ایسے ہی ہوا کرتے ہیں ، کہ ان سے خلقِ خدا کو آزار کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا کرتا اور وہ کسی کا حق اپنے اوپر نہیں سمجھا کرتے۔ اس لیے وہ جبار کہلانے کے سزاوار ہوتے ہیں ۔ سورۂ ہود میں ہے
وَ اتَّبِعُوْا اَمْرَ کُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ (ہود: ۵۹)
سورہ ابراہیم میں ہے
وَ خَابَ کُلُّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ (ابراہیم: ۱۵)
مومن و مریم، قصص، مائدہ، شعراء میں بھی یہی لفظ ایسے سرکش انسانوں کے متعلق آیا ہے۔
AL-JABBAR NAME MEANING IN ENGLISH
The Powerful, The Irresistible, The Compeller, The Restorer, The Enforcer