اللہاللہ کے نام

27- البصیر

Al-Baseer

البصیر نام کا مطلب
البصیر نام کا مطلب ہے خوب دیکھنے والا

البصیر نام کے فائدے
جوشخص نماز جمعہ کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے گا توانشااللہ تعالی اس کے دل میں نُور اور آنکھوں میں روشنی پیدا ہو گی

البصیر نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
بصر سے ہے۔ بصر اس قوت کو کہتے ہیں ، جو مشہودات کا ادراک کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کو جملہ مبصرات و مدرکات و مشہودات کا ادراک حاصل ہے۔ ہاں اس کا بصیر ہونا، صفتِ بصر سے ہے، نہ صرف ادراک ہی سے۔
وہ الوان و اجسام، افعال و اعمال، ہیئات و اشکال کا دیکھنے والا ہے۔ ہر شے جس کا تعلق دید سے ہے، وہ اسے دیکھنے والا ہے۔ آیاتِ ذیل پر غور کرو۔
وَ اللّٰہُ بَصِیْرٌ بِالْعِبَادِ (آل عمران: ۲۰)
’’اللہ اپنے بندوں کو دیکھنے والا ہے۔‘‘
فَاِنَّ اللّٰہَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ (الانفال: ۳۹)
’’اللہ بندوں کے اعمال کو دیکھنے والا ہے۔‘‘
اِِنَّہٗ بِعِبَادِہٖ خَبِیْرٌ بَصِیْرٌ (الشوری: ۲۷)
’’بے شک وہ اپنے بندوں سے خوب خبردار او انہیں دیکھنے والا ہے۔‘‘
یہ اسم قرآنِ پاک میں کہیں اسم ’’سمیع‘‘ کے ساتھ اور کہیں اسم ’’خبیر‘‘ کے ساتھ مستعمل ہوا ہے۔
ہاں رب العالمین وہ ہے، جس نے انسان کو بھی سمیع و بصیر بنایا:
فَجَعَلْنَاہُ سَمِیْعًا بَصِیْرًا (الدہر: ۲)
رب العالمین وہ ہے، جس نے مخلوق کے لیے بصائر کو نازل فرمایا ہے۔
قَدْ جَآئَ کُمْ بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّکُمْ (الانعام: ۱۰۴)
’’تمہارے رب کی طرف سے بصائر آئی ہیں ۔‘‘
رب العالمین وہ ہے، کہ ابصار کو اس کا ادراک نہیں اور اسے ابصار کا ادراک حاصل ہے۔ ﴿لَا تُدْرِکُہُ الْاَبْصَارُ وَ ہُوَ یُدْرِکُ الْاَبْصَارَ﴾ (الانعام: ۱۰۳) ’ابصار اس کا ادراک نہیں کر سکتیں اور وہ ابصار کا ادراک کر سکتا ہے۔
رب العالمین وہ ہے، جو ہماری سمع و بصر کا مالک ہے۔ ﴿اَمَّنْ یَّمْلِکُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ﴾ (یونس: ۳۱) ’’شنوائی و بینائی کا مالک کون ہے۔‘‘
رب العالمین وہ ہے، جس نے کان کی ہڈی کو سننا، آنکھ کو چربی کو دیکھنا،زبان کے گوشت کو بولنا سکھایا ہے۔
رب العالمین وہ ہے، جس نے کان کی ہڈی کو سننا، آنکھ کی چربی کو دیکھنا، زبان کے گوشت کو بولنا سکھایا ہے۔
رب العالمین وہ ہے، کہ سمندروں کی گہرائیاں ، رات کی تاریکیاں ، اس کی دید کے مانع نہیں ، دلوں کی حالتیں اور طبائع کے اطوار سب اس کی نظر کے سامنے ہیں ۔


AS-BASEER MEANING IN ENGLISH
The All Seeing, The One who Sees all things that are seen by His Eternal Seeing without a pupil or any other instrument

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button