اللہ کے نام

34- الغفور

Al-Ghafoor

الغفور نام کا مطلب
الغفور نام کا مطلب ہے خوب بخش دینے والا

الغفور نام کے فائدے
جوشخص یا  کا بکثرت ورد کرے گا تواللہ تعالی اس کےمال اور اولاد میں برکت دے گا اور دکھ تکلیف رنج وغم دور ہو جایں گے

الغفور نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
لغوی معنی کا ذکر اسم احسن ’’غفار‘‘ نمبر ۱۴ پر کیا جا چکا ہے۔ غفور اور غفار دونوں اسماء غفران سے بطورِ صیغہ مبالغہ مستعمل ہیں ۔
معنی غفار کا تعلق مغفور بندوں کی تعداد سے ہے۔ یعنی غفار وہ ہے، جو حد سے افزوں (زیادہ) تعداد کے گناہوں کو معاف کرے۔
غفور کے معنی میں مغفرت کا زائد از مقدار ہونا واضح ہوتا ہے۔ یعنی غفور وہ ہے جس کی عطا و بخشائش لا انتہا ہے۔
غافر وہ ہے جو بروز محشر گناہوں پر پردہ ڈال دے گا۔
اور غفار وہ ہے جو بندوں کے گناہوں کو ملائکہ کی آنکھوں سے بھی چھپا دے اور وہ ہے، جو بندوں کے دل سے بھی گناہوں کی یاد اور ان کا الم اور احساس و انفعال کھو دے۔
یعنی اللہ تعالیٰ کی مغفرت اس لیے بھی ہے، کہ وہ عزت و بردباری والا ہے۔
اس لیے بھی کہ وہ شکر قبول کرتا ہے۔
اس لیے بھی کہ وہ سب سے محبت کرتا ہے۔
اس لیے بھی کہ وہ عاجز بندوں پر رحم کھاتا ہے۔
سب سے زیادہ وجہ یہی رحم شاہانہ ہے۔
اللہ تعالیٰ سے بخشش اور مغفرت کی امید اور توقع رکھنے والوں کو دوسروں کے قصور، غلطیاں اور کوتاہیاں معاف کرنے کا حوصلہ بھی پیدا کرنا چاہیے۔
وَلْیَعْفُوْا وَلْیَصْفَحُوْا اَلَا تُحِبُّونَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰہُ لَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَحِیْمٌ (النور: ۲۲)


AL-GHAFOOR MEANING IN ENGLISH
The All Forgiving, The One who forgives a lot

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button