الظاھر نام کا مطلب
الظاھر نام کا مطلب ہے سب سے پیچھے
الظاھر نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
﴿وَ ذَرُوْا ظَاہِرَ الْاِثْمِ وَ بَاطِنَہٗ﴾ (الانعام: ۱۲۰)
’’گناہ کی ظاہری و باطنی کیفیتوں اور حالتوں سے علیحدہ ہو جاؤ۔‘‘
اللہ تعالیٰ ظاہر ہے یعنی انسان اپنی معرفت بدیہیہ سے اسے پاسکتا ہے۔ اور ہر ایک موجود شیء ہستی باری تعالیٰ پر بہترین دلیل فطرت انسانی بن سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ظاہر ہے اپنی آیات سے اور باطن ہے اپنی ذات سے۔
اللہ تعالیٰ ظاہر ہے اور سب پر محیط ہے۔
اللہ ظاہر و باطن ہے اور اسی کی طرف سے نعم ظاہرہ و انعامات باطنہ حاصلہ ہوتی ہیں ۔ ﴿وَ اَسْبَغَ عَلَیْکُمْ نِعَمَہٗ ظَاہِرَۃً وَّ بَاطِنَۃً﴾ (لقمان: ۲۰)
اللہ تعالیٰ ظاہر ہے۔ ہدایت وجود اور شدت ظہور، بذریعہ دلالت مصنوع بر صانع اسی کے لیے ہے۔
اللہ تعالیٰ ظاہر ہے اور جملہ ممکنات کا افتقار و احتیاج اس کی طرف ہے۔
اللہ تعالیٰ ظاہر ہے اور اس کی آیات باہرہ انفس و آفاق میں روشن و تاباں ہیں ۔
AL-ZAHIR MEANING IN ENGLISH
The Manifest, The All Victor, The One that nothing is above Him and nothing is underneath Him, hence He exists without a place. He, The Exalted, His Existence is obvious by proofs and He is clear from the delusions of attributes of bodies