اللہ کے نام

32- الحلیم

Al-Halim

الحلیم نام کا مطلب
الحلیم نام کا مطلب ہے بڑا بردبار اور برداشت کرنے والا

الحلیم نام کے فائدے
اس اسم کو کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر پانی جس چیز پر بھی چھڑکا جاے گا خیر و برکت ہو گی

الحلیم نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
حلم کے معنی بردباری۔ آہستگی اور عقل ہیں ۔ آیت ﴿اَمْ تَاْمُرُہُمْ اَحْلَامُہُمْ﴾ (الطور: ۳۲) میں عقل و دانش ہی کے معنی ہیں ۔
اللہ تعالیٰ حلیم ہے۔ یعنی تحیراتِ اعتبار یہ اس کی ذات میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے غضب اس کی رحمت پر غالب نہیں آ سکتا اور رحمت اس کی صفتِ غضب کے لیے مانع نہیں ہو سکتی۔
اللہ تعالیٰ حلیم ہے، یعنی انتقام کے لیے جلدی نہیں کرتا اور گناہ کی سزا میں رزق بند نہیں کرتا۔
قرآن مجید میں اسم حلیم مندرجہ ذیل اسماء کے ساتھ بیان ہوا ہے
اسمِ غفور کے ساتھ ﴿اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ حَلِیْمٌ﴾ (البقرۃ و المائدۃ)
اسمِ غنی کے ساتھ ﴿وَ اللّٰہُ غَنِیٌّ حَلِیْمٌ﴾ (البقرۃ: ۲۶۳)
اسمِ علیم کے ساتھ ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَعَلِیْمٌ حَلِیْمٌ﴾ (الحج: ۵۹)
اسمِ شکور کے ساتھ ﴿وَ اللّٰہُ شَکُوْرُ حَلِیْمٌ﴾ (التغابن: ۱۷)
ان اسمائے حسنیٰ کے ساتھ اس اسم کی ترکیب یہ معنی پیدا کرتی ہے۔
غفران کے ساتھ حلم کا ہونا بتلاتا ہے، کہ اللہ تعالیٰ بندوں کو جلد عذاب نہ دینا اس لیے ہے، کہ اس کی مغفرت بندہ کو توبہ کی مہلت عطا فرماتی ہے اور غنی کے ساتھ حلم کا ہونا بتلاتا ہے، کہ رب العالمین کو ایذا دینے والے، شرک کرنے والے، کفر کرنے والے، اللہ کی نگاہ میں بالکل حقیر و ذلیل ہیں اور علم کے ساتھ حلم کا ہونا بردباری کی انتہا ہے۔
علیٰ ہذا شکور کے ساتھ، علیم کی ترکیب ظاہر کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اعمال حسنہ کو قبول فرماتا ہے اور ان کو بڑھاتا اور اعمال سیئہ کے کفارہ میں دیر و درنگ کرتا ہے اور آہستگی کے ساتھ ایک عرصہ تک اصلاح کی مہلت عطا فرماتا ہے۔


AL-HALIM MEANING IN ENGLISH
The Forbearing, The Indulgent, The One who delays the punishment for those who deserve it and then He might forgive them

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button