اللہ کے نام

3- المالک

Al-Malik

المالک نام کا مطلب
المالک نام کا مطلب ہے حقیقی بادشاہ یا حاکم کائنات

الرحیم نام کے فائدے
بعد نماز ہر صبح روزانہ کثرت سے اَلْمَلِکُ پڑھنے والے کو اللہ تعالی غنی فرما دیں گے

الرحیم نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث

حدیث ترمذی میں اَلَمَلِکُ کو اسمائے حسنیٰ میں شمار کیا گیا ہے۔ لغت میں اَلَمَلِکُ بادشاہ کو کہتے ہیں ۔ دنیا میں اور لوگ بھی اَلَمَلِکُ کہلاتے ہیں او یہ نام رکھنا بھی شرک بھی نہیں ۔ قرآن مجید میں بھی اس کا استعمال اور لوگوں کے لیے ہوا ہے
اِنَّ الْمُلُوکَ اِِذَا دَخَلُوْا قَرْیَۃً اَفْسَدُوْہَا وَجَعَلُوْا اَعِزَّۃَ اَہْلِہَا اَذِلَّۃً وَّکَذٰلِکَ یَفْعَلُوْنَ(النمل: ۳۴)
’’بادشاہوں کا یہ حال ہے، کہ جب کسی نئی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اسے بگاڑ دیتے ہیں ، وہاں کے عزت والے باشندوں کو ذلیل کر دیا کرتے ہیں ، وہ ایسا ہی کریں گے۔‘‘
قرآن مجید پر تدبر کرنے سے معلوم ہو جاتا ہے، کہ اللہ تعالیٰ کے لیے اَلَمَلِکُ کا اطلاق بحالت مضاف ہوا ہے۔ ﴿مَلِکِ النَّاسِ﴾ اسی کا اسم ہے۔ اس کا معنی ہیں کل بنی نوع انسان کا بادشاہ۔ یہ ظاہر ہے، کہ جملہ انواعِ انسانی کی حکومت اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی کو بھی حاصل نہیں ہوئی اور نہ ہو گی۔
سورۂ طہ میں ہے ﴿تَعَالَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ﴾ (طہ: ۱۱۴) ’’پس اللہ تعالیٰ عالی شان والا، سچا اور حقیقی بادشاہ ہے۔‘‘ فرمایا گیا اور ظاہر کیا گیا ہے، کہ ملوکِ دنیا محض ظاہری معنی میں ملوک کہلائے جاتے ہیں ۔ حقیقۃً کوئی ملک (بادشاہ) نہیں ۔ بے شک اللہ تعالیٰ اَلَمَلِکُ ہے اور اس کے ملک کے حدود یہ ہیں
وَتَبَارَکَ الَّذِیْ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا (الزخرف: ۸۵)
’’بڑی برکتوں کے دینے والا وہ ہے، کہ سارے آسمان اور تمام دنیا اور ان دونوں کے درمیان کی سب اجرام اور سب اشیاء اس کی سلطنت میں شامل و داخل ہیں ۔‘‘
اسم پاک اَلَمَلِکُ سے تعلق پیدا کرنے والوں کو لازم ہے، کہ خود کو ایک وفادار شہری، محب قانون اور محب الملک ہونے کا ثبوت دیں ۔ جب لوگ اس نکتہ کو سمجھ جائیں گے تو آئین ربانی کا نفاذ کلی سارے ملک میں خود بخود ہو جائے گا۔
واضح ہو کہ سورہ قمر میں ہے﴿عِنْدَ مَلِیکٍ مُقْتَدِرٍ﴾ مَلِیکٍ بھی بمعنی اَلْمَلِکْ ہے۔ مگر یہ نام حدیث ترمذی میں نہیں آیا۔


AL-MALIK NAME MEANING IN ENGLISH
The Absolute Ruler, The Owner, Real King,

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button