اللہ کے نام

36- العلی

Al-Ali

العلی نام کا مطلب
العلی نام کا مطلب ہے بلندی والا

العلی نام کے فائدے
اس اسم کو جو شخص ہمیشہ پڑھتا رہے اور اسے لکھ کر اپنے پاس رکھے تو انشااللہ تعالی اسے رتبہ کی بلندی خوش حالی اور مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی

العلی نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
علو سے ہے جس کے معنی بلندی، بزرگی، بلندی مرتبہ، کلانی اور توانائی ہیں ۔ علو کے معنی غلبہ بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ عَلِیّ ہے، کہ وہ سب سے غالب اور توانا ہے۔
اللہ تعالیٰ عَلِیّ ہے، کے علوانیت اور ارتفاعِ مرتبت اسی کو حاصل ہے۔
اللہ تعالیٰ عَلِیّ ہے، کہ وہ جملہ سفلیات و علویات سے بالاتر ہے۔
قرآن مجید میں اس اسم کا استعمال اسم حکیم کے ساتھ بھی ہوا ہے۔
اور اسم کَبِیْرٌ کے ساتھ بھی۔
فَالْحُکْمُ لِلّٰہِ الْعَلِیِّ الْکَبِیْرِ (مومن: ۱۲، حج، لقمن)
’’اللہ ہی کے لیے حکم ہے جو برتر اور بزرگ تر ہے۔‘‘
اور اسمِ عظیم کے ساتھ بھی
وَ ہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ (البقرۃ: ۲۵۵) ’’وہ برتر اور عظمت والا ہے۔‘‘
ان آیات سے واضح ہوتا ہے کہ علو ربانی، حکمت و کبریائی اور عظمت الٰہی کے ساتھ ہے۔ بے شک عَلِیّ وہی ہے جو اپنے خاص برگزیدہ بندوں کے لیے برتر تعریف کو دنیا میں قائم فرماتا ہے۔
وَ جَعَلْنَا لَہُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا (مریم: ۵۰)
’’ہم نے ان کے لیے سچی اوربرتر تعریف قائم کر دی۔‘‘
وَ لِلّٰہِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰی (النحل: ۶۰)
’’اللہ کے لیے بلند ترین مثال ہے۔‘‘
وَ لَہُ الْمَثَلُ الْاَعْلٰی (الروم: ۲۷)
’’اللہ کے لیے مثال بھی سب سے بلند ہے۔‘‘
اللہ تعالیٰ کے لیے بطور عَلَم فرمایا ہے
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی (الاعلی: ۱)
’’رب جو سب سے بلند ہے کے نام کی تسبیح کیا کرو۔‘‘
اِلَّا ابْتِغَائَ وَجْہِ رَبِّہِ الْاَعْلٰی (اللیل: ۲۰)
’’رب ہی کی ذات کی رضامندی کے لیے صدیق عمل کیا کرتا ہے۔‘‘
جو بزرگ اس اسم سے تخلق پیدا کرنا چاہیں ان کو علو ہمت پیدا کرنی چاہیے اور ہمیشہ ترقیاتِ مراتبِ باطنی میں ساعی رہنا چاہیے۔
واضح ہو کہ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی﴾ کی تعمیل میں نماز پڑھنے والے کو حکم ہے، کہ سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی پڑھا کرے۔ سنن ابو داود کا حوالہ اسمِ عظیم کے تحت لکھا گیا۔ اسی حدیث میں سجدہ کی بابت بھی یہی ہے کہ جس نے تین بار سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی پڑھ لیا اس کا سجدہ پورا ہو گا اور یہ ادنیٰ درجہ ہو گا۔


AL-ALI MEANING IN ENGLISH
The Highest, The One who is clear from the attributes of the creatures

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button