الوالی نام کا مطلب
الوالی نام کا مطلب ہے متولی اور متصرف
الوالی نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
ولایت بالفتح ہے جس کے معنی تولیت ملک و امر ہیں ۔ قرآن مجید میں ہے:
﴿وَ مَا لَہُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ مِنْ وَّالٍ﴾ (الرعد: ۱۱)
’’اور نہیں ہے ان کے لیے سوائے اس کے کوئی ولی۔‘‘
لفظ مولیٰ بھی اسی مادہ سے آتا ہے جس کے معنی بندہ آزاد شدہ اور آزاد کنندہ بندہ، حلیف، ابن العم، ہمسایہ کے ہیں ۔ ایک کے کام کو دوسرا سر انجام دینے والا بھی مولیٰ کہلاتا ہے۔ موالات بھی اسی مادہ سے ہے۔
اللہ تعالیٰ وَالِیْ ہے۔ اس کو تولیت امور حاصل ہے اور اسی کا تصرف جمہور پر مسلم۔ نصرت و استعانت، سلطنت و قدرت، تدبیر و تصرف اسی کو حاصل ہے۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ ہی صحیح ترین معنی میں وَالِیْ ہے۔ ہر شے پر اسی کی قدرت فرمانروا ہے۔
AL-WAALI MEANING IN ENGLISH
The Patron, The One who owns things and manages them