اللہاللہ کے نام

69- القادر

Al-Qadir

القادر نام کا مطلب
القادر نام کا مطلب ہے قدرت والا

القادر نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
اندازہ۔ قدرت و توانائی۔
اللہ تعالیٰ قادر ہے، جملہ ممکنات کی ایجاد اسی کی قدرت کا جلوہ ہے۔
جملہ تغیراتِ ارضی و سماوی، روحی و مادی اسی کی قدرت کا کرشمہ ہیں ۔ اس کی قدرت کے سامنے سب کی قدرتیں ہیچ ہیں اور اس کی قدرت کے سامنے سب کے دعاوی ہیچ۔ اللہ تعالیٰ قادر ہے اور ﴿فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ﴾ (المرسلٰت: ۲۳) ’’ہم نے اندازہ کیا اور ہم بہتر قدرت والے، بہتر اندازہ والے ہیں ۔‘‘ سے اس کی توانائی آشکار ہے۔
اللہ تعالیٰ قادر ہے: ﴿وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاہُ مَنَازِلَ﴾ (یٰسٓ: ۳۹) ’’ہم نے چاند کی منزلوں کو مقدر کر رکھا ہے‘‘ سے زمین و آسمان کا زیر قدرت ہونا ثابت ہے۔
پس القادر اللہ تعالیٰ کا نام اس لیے بھی ہے کہ وہ قدرت والا ہے اور اس لیے بھی کہ قدر و اندازہ کا مالک ہے۔
قرآن مجید میں قَدِیْرٌ بھی بطور اسم پاک آیا ہے۔
﴿اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ﴾ (النحل: ۷۰)
’’اللہ تعالیٰ علم والا ہے، قدرت والا ہے۔‘‘
﴿وَ ہُوَ الْعَلِیْمُ الْقَدِیْرُ﴾ (الروم: ۵۴)
’’اللہ تعالیٰ تو علیم قدیر ہے۔‘‘
اور بطور وصف تو یہ ۳۷ مقامات پر آیا ہے۔
﴿وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾ (ہود: ۴)
’’اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘


AL-QADIR MEANING IN ENGLISH
The All Able, The One attributed with Power

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button