المتکبر نام کا مطلب
المتکبر نام کا مطلب ہے بڑائی اور بزُرگی والا
المتکبر نام کے فائدے
جو شخص کسی کام کی ابتدا میں یہ اسم بکثرت پڑھے تو انشااللہ تعالی کامیابی حاصل ہو۔ بکثرت ورد رکھنے والے کو اللہ تعالی عزت اور بڑائی عطافرمایں گے
المتکبر نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
کِبر سے بنا ہے۔ کِبر کے معنی رفعت، شرف، بزرگی ہیں ۔ اہلِ دنیا کا نام متکبر اس لیے برا ہے، کہ ان میں درحقیقت رفعت و شرافتِ ذاتی ذرہ نہیں ہوتی۔ اضافی اوصاف سے وہ جھوٹے غرور میں آ کر متکبر بن جاتے اور اپنی نوع کے دیگر انسانوں کو حقیر و ذلیل سمجھنے لگتے ہیں ۔ اس جھوٹ کی بزرگی پر اترانے والوں کی علامت یہ ہے کہ ہر چند ان کی بات بات میں غرور تکبر بھرا ہوا ہوتا ہے، لیکن اس پر کسی وقت اگر کوئی ان کو متکبر کہہ دے تو اسے برا مناتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے، جسے حقیقۃً کبریائی حاصل ہے، اور وہی ہے جو اپنی صفت میں اپنے آپ کو متکبر کہہ سکتا ہے۔ اہلِ دنیا کی صفت میں یہ لفظ سورۂ مومن و نحل و زمر میں مستعمل ہوا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی صفت میں صرف ایک مقام یعنی سورۂ حشر میں آیا ہے۔
متکبر جب کہ اسمائے حسنیٰ میں سے ہے، تو اس کے معنی یہ ہیں : وہ معبود جو اپنے علو و برتری میں سب سے اعلیٰ و ارفع ہے، جو صفات ذمیمہ اور اخلاقِ رذیلہ سے برتر و بالا ہے۔
کبریائے ذاتی، استعلائے نفسی اور ہر ایک کبیر سے برتری نے اسی وصفی نام کو ذاتِ سبحانی پر صادق کر دیا ہے۔
AL-MUTAKABIR NAME MEANING IN ENGLISH
The Tremendous, The Greatest, The Majestic, The Supreme