الباقی نام کا مطلب
الباقی نام کا مطلب ہے ہمیشہ ہمیشہ باقی رہنے والا
الباقی نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
بقا: کسی شے کا حالت اولین پر پایا جانا۔ فنا اس کی ضد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
﴿کُلُّ مَنْ عَلَیْہَا فَانٍ وَیَبْقَی وَجْہُ رَبِّکَ ذُو الْجَلَالِ وَالْاِِکْرَامِ﴾ (الرحمٰن: ۲۶، ۲۷)
’’زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں ۔ صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی رہ جائے گی۔‘‘
فَانی کے معنی یہ نہیں ہیں کہ یہ اشیاء اپنے غائب و انجام کے لحاظ سے فانی ہیں بلکہ فانی کے معنی یہ ہیں کہ جملہ مخلوق اپنے یوم وجود سے فنا کی طرف جا رہی ہے۔
بقا یعنی حالت اولین پر دوام و قیام صرف رب العالمین ہی کو حاصل ہے قرآن مجید میں الباقی بطور اسم نہیں آیا بلکہ ﴿یَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ﴾ آیا ہے اور یہ اسم فعل سے مشتق کر لیا گیا ہے۔
قرآن مجید میں مومنین کے اعمال صالح کو باقیات صالحات فرمایا گیا ہے۔ (کہف: ۵، مریم: ۸)
قرآن مجید میں ہے: ﴿وَجَعَلَہَا کَلِمَۃً بَاقِیَۃً﴾ (الزخرف: ۲۸)
ہم نے ابراہیم علیہ السلام کے وعظ توحید کو باقی رکھا۔
اللہ تعالیٰ باقی ہے اور دوام ابد اسی کی ذات کے لیے ہے۔
اللہ تعالیٰ باقی ہے کیونکہ وہ موت کا خالق ہے اور کوئی مخلوق اپنے خالق پر غالب نہیں آسکتی۔
اللہ تعالیٰ باقی ہے اور ہر ایک شے ہالک ہے۔
اللہ تعالیٰ باقی ہے اور جو اعمال صالح و افعال خیر بندہ کرتا ہے وہ ان کو بقا بخشتا ہے۔
اللہ تعالیٰ باقی ہے کیونکہ جو اشیاء ہم کو نظر آتی ہیں ان کی بقاء عارضی بھی اسی کی داد ہے۔
AL-BAQI MEANING IN ENGLISH
The Ever Enduring and Immuta, The One that the state of non-existence is impossible for Him