المتعلی نام کا مطلب
المتعلی نام کا مطلب ہے سب سے بلند و برتر
المتعلی نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
یہ اسم قرآن مجید میں سورہ رعد میں آیا ہے:
﴿الْکَبِیْرُ الْمُتَعَالِ﴾ (الرعد: ۹)
’’سب سے بڑا اور سب سے بلند۔‘‘
یہ اسم عَلَا یَعْلُوْا سے ہے اور اسم عَلِیُّ عَلِیَ یَعْلِیْ عَلًا سے ہے۔
عَلَا یَعْلُوْا کا استعمال امکنہ واجسام کے متعلق کیا جاتا ہے اور متعال میں علو کا مبالغہ شامل ہے۔
اللہ تعالیٰ کا اسم متعالی اس لیے ہے کہ وہ ہر ایک عالی سے برتر ہے۔ ہر ایک مدعی علا کو پست کرنے والا ہے۔ علوّ نے اسی کی بلندی سے رفعت پائی ہے اور علوِ ذاتی اسی مالک کے لیے ہے۔
﴿فَتَعٰلَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ﴾ (طٰہٰ: ۱۱۴)
’’اللہ جو سچا بادشاہ ہے نہایت برتر ہے۔‘‘
اس کے لیے ہے:
﴿تَعَالٰی جَدُّ رَبِّنَا﴾ (الجن: ۳)
’’ہمارے رب کی شان نہایت برتر ہے۔‘‘
اسی کی شان میں ہے۔
مشرکین کے اوصاف شرکیہ سے اس کی شان برتر ہے اور واصفین کے اوصافِ ناقصہ سے اس کی درگاہ عالی تر ہے۔
﴿تَعٰلٰے عَمَّا یُشْرِکُوْنَ﴾ (النحل: ۱)
’’اللہ بلند و برتر ہے اس سے جو شرک کرتے ہیں ۔‘‘
﴿سُبْحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یَصِفُوْنَ﴾ (الانعام: ۱۰۰)
’’اللہ پاک و برتر ہے، اس سے جو لوگ توصیف کرتے ہیں ۔
AL-MUTAALI MEANING IN ENGLISH
The Self Exalted, The One who is clear from the attributes of the creation