المھیمن نام کا مطلب
المھیمن نام کا مطلب ہے نگرانی کرنے والا، حفاظت کرنے والا
المھیمن نام کے فائدے
بعد غُسل دو رکعت نفل پڑھ کر سچے دل سے جو شخص یہ اسم ایک مرتبہ پڑھے اللہ تبارک تعالی اس کا ظاہر و باطن پاک فرمادیں گے. اور جو شخص ایک سو پندرہ مرتبہ اس اسم کا ورد کرے تو انشااللہ تعالی پوشیدہ چیزوں پر مطلع ہو
المھیمن نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
یہ اسم ہَیْمَنَ الطَّائِرُ عَلٰی فِرَاشِہٖ سے بنایا گیا ہے۔ جس کے معنی ہیں کہ پرندہ نے اپنے بچہ کو پروں کے نیچے چھپا لیا۔ اسی لیے محاورہ ہوا: ہَیْمَنَ عَلٰی کَذَا فلاں چیز کی نگہبانی کی۔
مہیمن، میں میم دوم بالکسر اور بالفتح بھی پڑھا گیا ہے۔ اس کے معنی ہیں
(۱)نگہبان
(۲)وہ جو کسی کا حق ضائع نہ ہونے دے
(۳)وہ جو دوسرے کے خوف سے ہم کو مامون بنا دے
(۴)وہ جو ہر ایک خوف و خطر کو دُور کر دے
ان جملہ صفات میں یہ باری تعالیٰ کا نام ہے۔
سورۂ مائدہ میں قرآنِ مجید کا نام مہیمن بیان فرمایا گیا ہے
وَ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ مِنَ الْکِتٰبِ وَ مُہَیْمِنًا عَلَیْہِ (المائدۃ: ۴۸)
یہاں یہ معنی ہیں کہ قرآن مجید اپنے سے پہلی کتابوں کے مضامین کا نگہبان ہے۔ یعنی جملہ کتب سابقہ کی تعلیم کا جامع اور محافظ یہ قرآن ہے۔
AL-MUHUHAYMIN NAME MEANING IN ENGLISH
The Guardian, The Preserver, The Witness, The Overseer,