الماجد نام کا مطلب
الماجد نام کا مطلب ہے بزرگی اور بڑائی والا
الماجد نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
مجد سے ہے مجید بھی مجد سے ہے۔ مجید میں مبالغہ ہے۔ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا ہر نام بوجہ علمیت خود کمالِ تامِ ربانی پر دلالت کرتا ہے۔ اقتضائے لفظی اس کے ساتھ شامل ہو یا نہ ہو، لہٰذا الماجد اللہ تعالیٰ کی بزرگی و عظمت پر دلالت قوی رکھتا ہے۔ یہ تلون صفات ہے کہ کبھی فعیل کی شکل میں اور کبھی فاعل کی شکل میں جلوہ آرائی ہوتی ہے اور ہر شکل میں دلربائی کی شان الگ الگ نظر آتی ہے۔
AL-MAJID MEANING IN ENGLISH
The Illustrious, The Glorious, He who is Most Glorious