الحفیظ نام کا مطلب
الحفیظ نام کا مطلب ہےحفاظت کرنے والا
الحفیظ نام کے فائدے
اس اسم کا بکثرت ورد کرنےاور لکھ کر اپنے پاس رکھنے والا انشااللہ تعالی ہر قسم کے خوف و خطروضرر سے محفوظ ہوگا
الحفیظ نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
حَفِیْظ کے معنی نگہبانی اور یادداشت ہیں ۔
اللہ تعالیٰ حفیظ ہے۔ موجودات کی حفاظت فرماتا ہے۔ بَلِیَّات سے صیانت کرتا ہے۔
قوامِ عالم اسی کی نگہبانی سے قائم ہے اور نظامِ اعظم کا وہی ناظم ہے۔
بے ستون آسمان کو اسی نے ہوا پر معلق کیا اور پھر اپنی حفاظت میں لے رکھا ہے۔
بے بنیاد زمین کو اسی نے قائم فرمایا اور اپنی نگہبانی میں رکھ چھوڑا ہے۔
وَ لَا یَؤٗدُہٗ حِفْظُہُمَا اس نگہبانی و حفاظت سے سستی و ماندگی کا اس پر کوئی اثر نہیں ۔ اس صیانت میں اسے کچھ دشواری نہیں ۔
اللہ ہی حفیظ ہے، جو ہمارے حَفَظَہ وہ فرشتے جو بندہ کی حفاظت کرتے ہیں مقرر فرماتا ہے۔
اللہ ہی حفیظ ہے، جو شیطان مَارِد کی شرارتوں کو ناکام بناتا ہے۔
اللہ ہی حفیظ ہے، کہ مومنہ عورتوں کی عصمت محفوظ ہے۔
اللہ ہی حفیظ ہے، جو شیطانِ رجیم کی زَد سے اہلِ ایمان کو بچاتا ہے۔
اللہ ہی حفیظ ہے، اسی کی صفت اس آیت میں ہے:
وَ رَبُّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ حَفِیْظٌ (السبا: ۲۱)
’’تیرا رب ہر ایک شے کی حفاظت فرمانے والا ہے۔‘‘
اللہ ہی حفیظ ہے، جس نے ہماے سر پر سقفِ محفوظ کو بلند کیا ہے۔
ہاں ! وہی حافظ ہے اور ﴿وَ کُنَّا لَہُمْ حٰفِظِیْنَ﴾ (الانبیاء: ۸۲) کی شان اسی کو حاصل ہے۔
ہاں ! وہی حافظ ہے اور ﴿فَاللّٰہُ خَیْرٌ حٰفِظًا وَّ ہُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ﴾ (یوسف: ۶۴) اسی کی صفت ہے۔
AL-HAFEEZ MEANING IN ENGLISH
The Protector, The Preserver, The One who protects whatever and whoever He willed to protect