اللہ کے نام

79- البر

Al-Barr

البر نام کا مطلب
البر نام کا مطلب ہے بڑا اچھا سلوک کرنے والا

البر نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
بَرّ (تخفیف) میدان (خشکی) کو کہتے ہیں ۔ اس کی وسعت کا استعارہ لیتے ہوئے ان جملہ امور خیر کو جن کی اکثر احتیاج انسان کو پڑتی ہے اور جن میں نوع انسان کے لیے توسیع ہے، بِر (زیر کے ساتھ) کہتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں انواع بِرْ کا شمار کیا ہے۔
﴿لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْہَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَ لٰکِنَّ الْبِرَّمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَ الْکِتٰبِ وَالنَّبِیّٖنَ وَ اٰتَی الْمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِی الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی وَ الْمَسٰکِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ السَّآئِلِیْنَ وَ فِی الرِّقَابِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰوۃَ وَ الْمُوْفُوْنَ بِعَہْدِہِمْ اِذَا عٰہَدُوْا وَ الصّٰبِرِیْنَ فِی الْبَاْسَآئِ وَ الضَّرَّآئِ وَ حِیْنَ الْبَاْسِ اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُتَّقُوْنَ﴾ (البقرۃ: ۱۷۷)
’’نیکی یہی نہیں کہ تم اپنے چہرے جانب مشرق و مغرب کرلیا کرو، نیکی تو اس کی ہے جو: اللہ پر، قیامت پر، ملائکہ پر، کتابوں پر انبیاء پر ایمان لایا۔ جس نے خوشی اور محبت سے اہل قرابت اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں اور سوالیوں اور آزادی غلاماں میں مال خرچ کیا۔ جس نے نماز کو قائم کیا اور زکوٰۃ ادا کی۔ جو لوگ عہد کرلینے کے بعد اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں ۔ جو لوگ تنگدستی، بیماری اور حالت جنگ میں صبر کرنے والے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے صدق کمایا اور یہی تقویٰ والے ہیں ۔‘‘
ان انواع بِر کے عبد اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک بَرَّ کے معنی سمجھو۔
اللہ تعالیٰ برّ ہے کیونکہ وہ اپنے بندوں پر گونا گوں احسان فرماتا ہے۔ آلاء دنیا عطا فرماتا ہے۔ نعمائے آخرت ایثار کرتا ہے۔
وہی ہے جس نے انواع برو احسان کو بیان فرمایا اور ورع و تقویٰ کی پابندی کا حکم دیا لہٰذا نیکی کنندہ، نیکی دہندہ وہی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہی بَرُّ الرحیم ہے جس نے عاجز بندوں کو ابرار کا خطاب عطا کیا۔ ان کو نعیم کا عطیہ دیا۔ ان کو تخت رفعت پر بٹھلایا۔ ان کو معرفت ربانی سے ممتاز فرمایا۔
اللہ تعالیٰ بَرُّ الرحیم ہے جس نے سید الابرار صلی اللہ علیہ وسلم پر کلام پاک کو کِرَامٍ بَرَرَۃ (عزت والے، نیکوکار فرشتے) سفیروں کے ساتھ نازل فرمایا۔
بے شک اسی کی ذات دائم الاحسان اور کثیر الرحم ہے۔ اس اسم کا استعمال صرف اسم رحیم کے ساتھ ہوا ہے۔


AL-BARR MEANING IN ENGLISH
The Most Kind and Righteous, The One who is kind to His creatures, who covered them with His sustenance and specified whoever He willed among them by His support, protection, and special mercy

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button