اللہ کے نام

14- الغفار

Al-Ghaffar

الغفار نام کا مطلب
الغفار نام کا مطلب ہےبخشنے والا، بڑا درگزر کرنے والا

الغفار نام کے فائدے
جو شخص بعد نماز عصر روزانہ یااَلْغَفَّارُ پڑھے توانشااللہ تعالی بخشے ہوے لوگوں کے زُمرہ میں ہوگا

الغفار نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
غفر کے معنی چھپانا، ڈھانپ دینا ہے۔ غَفَرَ الْمَتَاعَ فِی الْوِعَائِ کپڑے صندوق میں رکھ دئیے۔ غَفَرَ الشَّیِّبَ بِالْخِضَابِ سفید بالوں و خضاب سے چھپا دیا۔
مِغْفَر کلاہ آہنی۔ غفیرہ زرہ آہنی
اللہ تعالیٰ کا نام غفار اس لیے ہے کہ وہ اپنے بندوں کے گناہوں کو چھپا دیتا ہے۔ چھپا دینے کا مطلب یہ ہے کہ ہم لوگ گندی، قابلِ نفرت چیز پر مٹی ڈال دیتے ہیں اور اللہ پاک ہماری آلودگیوں کو اپنی بخشش و بخشائش سے دُور کر دیتا ہے۔
اسی مصدر سے غفور بھی آتا ہے، اور غافر الذنب بھی۔ لفظِ غفار قرآن مجید میں تین مقامات پر آیا ہے۔ سورہ نوح میں بحالتِ انفرادی ﴿اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا﴾ سورہ زمر و مومن میں ﴿اَلْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ﴾ فرمایا گیا ہے اور عزت و قوت، قدرت و شوکت کے ساتھ غفران کی شان اور بھی عالی ہو جاتی ہے۔
حدیث ترمذی میں غفور آگے آئے گا، مگر غافر الذنب اس حدیث میں نہیں ہے۔ وَاسِعُ الْمَغْفِرَۃ، اَہْلُ الْمَغْفِرَۃِ، خَیْرُ الْغَافِرِیْنَ بھی ایسے اسماء مرکبہ ہیں جو اسی مصدر سے قرآنِ مجید میں مستعمل ہوئے ہیں اور یہ سب غفران کے مراتب کو بحیثیت وسعت و اہلیت و خیریت ظاہر کرنے والے ہیں ۔


AL-GHAFFAR NAME MEANING IN ENGLISH
The Forgiver, The One who forgives the sins of His slaves time and time again

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button