المانع نام کا مطلب
المانع نام کا مطلب ہے روک دینے والا
المانع نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
مَنْع عطا کی ضد ہے اور رَجْلٌ مَانِعٌ کے معنی مرد بخیل آتے ہیں ۔ منع کے معنی حمایت بھی آتے ہیں ۔ مَکَانٌ مَنِیْع وہ بلند مکان جو رہنے والوں کی حمایت کرسکیں ۔
اللہ تعالیٰ مانع ہے کہ وہ اپنے بندوں کی حمایت فرماتا ہے۔
اللہ تعالیٰ مانع ہے کہ وہ اہل باطل کے ہاتھوں سے اہل حق کو بچاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ مُعْطِی ومَانِع ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
((اَللّٰہُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدِّ۔)) (صحیح بخاری، کتاب الدعوات)
’’اے اللہ! کوئی روکنے والا نہیں اس شے کو جو تو عطا کرے اور کوئی دینے والا نہیں جس شے کو تو روک لے اور کوئی فائدہ نہیں دے سکتی کسی بڑے آدمی کی بڑائی تیرے ہاں ۔‘‘
اللہ تعالیٰ مانع ہے اور اس لیے ممنوعات شرعیہ سے اس نے اہل اطاعت کو روک دیا ہے۔
AL-MAANI MEANING IN ENGLISH
The Withholder, The Shielder