ایرانی دارالحکومت تہران میں خوفناک دھماکا، جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی علاقے میں واقع ایک میڈیکل کلینک میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں13 افراد ہلاک جبکہ 6شدید زخمی ہوئے۔
تہران کے ڈپٹی گورنر حامد رضا گودارزی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ایران کے نائب وزیر صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں10 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔
#WATCH: Huge explosion rocks #Tehran – at least 13 people killed at the clinic where it happened
READ MORE: https://t.co/icsss9i2fW pic.twitter.com/WK2OmHCsLK
— Arab News (@arabnews) June 30, 2020
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے مگر ان فوٹیج کلپس کی ابھی تک کسی نے تصدیق نہیں کی۔ایرانی فائر فائٹر ڈیپاٹمنٹ کے ترجمان جلال مالکی کے مطابق اب لگنے والی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
کلینک انتظامیہ کے مطابق یہاں چھوٹی سرجریاں اور فوٹوگرافک امیجنگ کی جاتی تھی جس کے لیے یہاں 25 کے قریب ملازمین بھی موجود ہوا کرتے تھے۔گذشتہ ہفتے بھی تہران میں ایک حساس فوجی سائٹ کے قریب دھماکا ہوا، جو کہ وزارت دفاع کے مطابق گیس ذخیرہ کرنے والے ٹینک کے ٹوٹنے کے باعث ہوا ہے۔ البتہ اس میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تھی۔