نعتیں

تیری شان کیا شاہِ والا لکھوں

تیری شان کیا شاہِ والا لکھوں
کہ ہر ایک بالا سے بالا لکھوں

اے نورِ نبوت کے منبع و مخرج
اندھیرے جہاں کا اجالا لکھوں

خدا نور ہے سارے ارض و سماء کا
میں اس نور کا تجھ کو ہالہ لکھوں

خدا کی خدائی کے شاہکارِ اعظم
میں ذاتِ خدا کا حوالہ لکھوں

تیری ذاتِ اقدس اے خیرالبشر
پسندیدۂِ ربِ اعلیٰ لکھوں

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button