نعتیں

آ گئی مصطفی کی سواری

آ گئی مصطفیٰﷺ کی سواری
اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو
دے رہے ہیں فرشتے سلامی
تم درودوں کی مالا بنا لو

اپنے منگتوں کو وہ پالتے ہیں
وہ بھلا کس کو کب ٹالتے ہیں ؟
صدقہ حسنینؑ اور سیداؑ کا
یانبیﷺ میری جھولی میں ڈالو
کر کے نعتوں سے ہر سو چراغاں
یوں منائیں گے جشنِ بہاراں
عاشقو آمدِ مصطفیٰﷺ ہے
دیپ خوشیوں کے ہر سو جلا لو

بخت چمکیں گے اِک دن ہمارے
دیکھ لیں گے وہ دلکش نظارے
آپﷺ کو جو بھی سب سے ہیں پیارے
اُن کے صدقے میں ہَم کو بلا لو
مدحتِ مصطفیٰﷺ ہی کے صدقے
ہیں مُعین اپنے سب کام بنتے
ہر گھڑی ذکر ہو مصطفیٰﷺ کا
اِس کو اپنا وضیفہ بنا لو

یا رسول اللہﷺ یا حبیب اللہﷺ
میرے آقاﷺ میں صدقے یانبیﷺ جی

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button