Gur Ki Gajak Recipe Saeed Ahmad Khan Gachak Wala Vehari Biography Wikipedia
!اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
سعید احمد خان وہاڑی میں 1970کو پیدا ہوئے اور سعید گچک والا کے نام سے بہت مشہور ہیں۔ سعید خان کا یہ آبائی پیشہ ہے۔ انہوں نے گُڑ سے مختلف چیزیں بنانے کا طریقہ اپنے دادا سے سیکھا۔ پورے پاکستان میں ان جیسی گچک کوئی نہیں بنا سکتا ۔ سعید احمدخان بہت شریف النفس انسان ہیں۔
سعید احمدخان کے متعلق خاص بات جو غور کرنے کی ہے وہ یہ ہے کہ وہ ایک ٹانگ اور ایک بازو سے معذور ہیں اور انہوں نے معذوری کو مجبوری نہیں بنایا نہ ہی کسی کے آگے ہاتھ پھیلایا ۔ ساری زندگی محنت کی اور ہاتھ سے کما کر کھایا۔
سعید احمدخان نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ جب پوچھی تو غمگین ہو کر کہا کہ میری معذوری کی وجہ سے جو بھی رشتہ دیکھتے لڑکی والے انکار کردیتے۔ اس لیے رشتہ دیکھنا بند کر دیا اور شادی کے بارے میں نہیں سوچا۔ اگر کوئی اچھی لڑکی ملی جو مجھے سمجھ جائے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں معذور ہوں مجھے اپنا لے مجھے قبول کرلے تو میں اس سے شادی کرنے کے لیے تیار ہوں ۔ اگر شادی نہیں ہوتی تو اس میں اللہ کی رضا پر خوش ہوں ۔ کبھی گلہ نہیں کروں گا۔ انشااللہ
سعید احمدخان روزانہ لگ بھگ 1500روپے تک کما لیتے ہیں۔ وہ جو کماتے ہیں استعمال کرلیتے ہیں ۔اگلے دن کے لیے جمع کرکے نہیں رکھتے اور اللہ پر توکل اور پکا یقین رکھتے ہیں ۔
سعید احمدخان سے گچک منگوانے کے لیے رابطہ نمبر : 03036174527
سادہ گچک
گُڑ والی گچک
میسو
گُڑ والے چاول
دیسی گھی کی گچک
تل کی گچک
چنے والی گچک
بادام والی گچک
گُڑ والی سویاں