نعتیں

بارہ ربیع الاول كے دن ابرِ بہارا چھائے

بارہ ربیع الاول كے دن ابرِ بہارا چھائے میرے سرکار آئے

آمنہ تیرے گھر آنگن خوشیوں كےبادَل چھائے میرے سرکار آئے

دور ہوا دنیا سے اندھیرا ، آئے آقا ہوا سویرا
عبداللہ كے گھر آنگن خوشیوں كےبادَل چھائے میرے سرکار آئے

بارہ ربیع الاول كے دن ابرِ بہارا چھائے میرے سرکار آئے

سوکھی تھی گلشن میں کلیاں ، سونی تھی مکے کی گلیاں

اُن کے قدم سے چاروں جانب ، ہو گئے نور كے سائے میرے سرکار آئے
بارہ ربیع الاول كے دن ابرِ بہارا چھائے میرے سرکار آئے

مشکل تیری ٹلّ جائے گی ، سوکھی کھیتی پھل جائے گی

دائی حلیمہ تیرے سوئے بھاگ جگانے آئے میرے سرکار آئے

بارہ ربیع الاول كے دن ابرِ بہارا چھائے میرے سرکار آئے

جو ہیں سب نبیوں كے سرور ، سارے مسیحا خلق كے رہبر

جھولی بھرنا کام ہے جن کا آج وہ داتا آئے میرے سرکار آئے

بارہ ربیع الاول كے دن ابرِ بہارا چھائے میرے سرکار آئے

مجھ کو ملا پیغام یہ محسن ، دنیا کو بتلا دے محسن

جو ہے نبی کا چاہنے والا ، اپنے گھر کو سجائے میرے سرکار آئے

بارہ ربیع الاول كے دن ابرِ بہارا چھائے میرے سرکار آئے

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button