نعتیں

میرے نبی پیارے نبی ہے مرتبہ بالا تیرا

میرے نبی پیارے نبی ہے مرتبہ بالا تیرا
جس جاء کوئی پہنچانہیں پہنچا وہاں تلوا تیرا

خیرات دیتاہے خدا ہر وقت تیرے نام کی
جس کو ملا جو کچھ ملاجتناملاصدقہ تیرا

یامصطفیﷺ یا مجتبیٰﷺ بھر دیجیئے کاسہ میرا
کر دو کرم رکھ لو بھرم سائل ہوں میں داتاتیرا

رحمت تھی پورے جوش پر میں بھی نہ تھا کچھ بے خبر
تجھ سے تجھی کو مانگ کر اچھا رہا منگتا تیرا

صدیقؓ کا فاروقؓ کا صدقہ ملے عثمانؓ کا
مولا علیؓ کا واسطہ میں دیکھ لوں روضہ تیرا

اے باعثِ ارض و سماچشمِ کرم بر حالِ ما
دیکھے نیازیؔ پھر شاہا وہ گنبد خضراء تیرا

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button