نعتیں

فضلِ رَب العلیٰ اور کیا چاہیے

فضلِ رَبّْ العْلیٰ اور کیا چاہیے
مل گئے مصطفی ﷺ اور کیا چاہیے

دامنِ مصطفی ﷺ جن کے ہاتھوں میں ہے
ان کو روزِ جزا اور کیاچاہیے

نعمتیں دونوں عالم کی دے کر ہمیں
پوچھتے ہیں بتا اور کیا چاہیے

اے رسولِ خدا ﷺتیرے بیمار کو
باغ طیبہ کی آب و ہوا چاہیے

لے چلو اب مدینے کو چارہ گرو
مجھ کو طیبہ کی آب و ہوا چاہیے

حاضری ہو گئی ان کے دربار میں
مل گیا مدعا اور کیا چاہیے

گنبد سبز خوابوں میں آنے لگا
حاضری کا صلہ اور کیا چاہیے

ہے سکندؔ ر ثنا خوانِ شاہ امم
عزت و مرتبہ اور کیا چاہیے

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button