اللہ کے نام

16- الوھاب

Al-Wahhab

الوھاب نام کا مطلب
الوھاب نام کا مطلب ہےسب کچھ عطا کرنے والا

الوھاب نام کے فائدے
فقروفاقہ میں گرفتار شخص یا کا بکثرت ورد کرے یا چاشت کی نماز کے آخری سجدہ میں چالیس مرتبہ پڑھے تو انشااللہ تعالی فقروفاقہ سے نجات مل جاے گی
اگر کوئی خاص حاجت درپیش ہو تو گھر یا مسجد کے صحن میں تین بار سجدہ کرکے ہاتھ اُٹھاءے اور ایک سو بار یہ اسم پڑھے تو انشااللہ تعالی حاجت ضرور پوری ہوگی

الوھاب نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
وَہَبَ وَہْبًا سے ہے۔ ہبہ و موہب بھی اسی مصدر سے ہیں ۔ وَہَّاب کے معنی کثیر الہبہ اور دائم العطا ہیں ۔ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہبہ کی حقیقت وہ عطیہ ہے، جو بلا کسی غرض اور امید اور بلا کسی عوض کے ہو۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بادشاہ اور قوم و ملک نے اپنی حدود سے نکال دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اسماعیل و اسحق علیہما السلام کا عطیہ دیا تو انہوں نے ان الفاظ میں شکریہ ادا کیا تھا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَہَبَ لِیْ عَلَی الْکِبَرِ اِسْمَاعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ(ابراہیم: ۳۹)
’’حمد اللہ کے لیے ہے جس نے بڑھاپے میں مجھے اسماعیل اور اسحق علیہما السلام عطا کیے۔‘‘
سورۂ انعام و مریم وغیرہ میں بھی اسحق و یعقوب علیہما السلام کی ولادت کا ذکر ہے۔ وہاں بھی اسی لفظ کے ساتھ ہے۔ سورۂ ص میں ہے
وَوَہَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمَانَ (صٓ: ۳۰)
’’ہم نے داود علیہ السلام کو سلیمان بخشا۔‘‘

سورۂ ص میں ہے، کہ ایوب علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے جب بار دوم اولاد و اموال عطا فرمایا تو اسے بھی ﴿وَ وَہَبْنَا لَہٗ اَہْلَہٗ وَ
مِثْلَہُمْ﴾ (صٓ: ۴۳) ’’اور ہم نے اسے اس کا پورا کنبہ عطا فرمایا بلکہ اتنا ہی اور بھی۔‘‘ کے الفاظ سے بیان فرمایا ہے۔
موسی علیہ السلام کی دعا پر ہارون علیہ السلام کو نبی بنایا تو ﴿وَوَہَبْنَا لَہٗ مِنْ رَّحْمَتِنَا اَخَاہُ ہَارُوْنَ نَبِیًّا﴾ (مریم: ۵۳) ’’ہم نے اپنی رحمت سے اس کے بھائی ہارون کو نبی بطور عطیہ بنایا۔‘‘
نبوت کو ہبۂ ربانی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زبان سے بھی بیان کیا گیا ہے۔ ﴿فَوَہَبَ لِیْ رَبِّیْ حُکْمًا﴾ (الشعراء: ۲۱) اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ دعا کی: ﴿رَبِّ ہَبْ لِیْ حُکْمًا﴾ (الشعراء: ۸۳)
ان آیات پر غور کرنے سے واضح ہو گا کہ اسم وَہَّاب کے ساتھ رحمت کا ذکر ضروری ہے، اور غور سے معلوم ہو جاتا ہے، کہ رب العالمین کی جملہ عطایا و نعم کا مدار اس کی رحمت ہی پر ہے اور رحمت ہی سے صفتِ وہابیت کا ظہور ہوتا ہے۔


AL-WAHAB NAME MEANING IN ENGLISH
The Bestower, The Giver of All، The One who is Generous in giving plenty without any return. He is everything that benefits whether Halal or Haram

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button