تنم فرسودہ جاں پارہ ز ہجراں یارسول اللہ
تنم فرسودہ، جاں پارہ ز ہجراں، یا رسول اللہ ۖ
دلم پژمردہ، آوارہ ز عصیاں، یا رسول اللہ ۖ
اردو:
یا رسول اللہ، آپ سے دوری کی وجہ سے میرا تن فرسودہ اور جان پارہ پارہ ہو چکی ہے اور میرا دل گناہوں کی وجہ سے مرجھایا ہوا اور آوارہ ہے (بھٹک رہا ہے)۔
اردو:
یا رسول اللہ ! آپ کی جدائی میں میرا جسم ناکارہ اور جان ریزہ ریزہ ہے اور گناہوں کے بوجھ سے دل پژمردہ اور راہ گم کردہ ہو گیا ہے
اردو:
یا رسول اللہ، آپ کے ہجر کی وجہ سے میرا تن فرسودہ اور جان پارہ پارہ ہو چکی اور میرا دل گناہوں کے باعث سے مرجھا کر آوارہ بھٹک رہا ہے
پنجابی:
ہے میری جان تے تن تارا تارا یا رسول اللہ ۖ، ہے دل دکھیاں گناوا نال سارا یا رسول اللہ ۖ
چوں سوئے من گذر آری، منِ مسکیں ز ناداری
فدائے نقشِ نعلینت کنم جاں، یا رسول اللہ ۖ
اردو:
اگر آپ (ص) کبھی میری طرف تشریف لائیں تو میں مسکین ناداری اور عاجزی سے آپ کے نعلینِ مبارک کے نقش پر اپنی جان قربان کر دوں۔
اردو:
یا رسول اللہ ! اگر آپ کبھی اس جانب توجہ فرمائیں تو میں عاجز و مسکیں اپنی ناداری میں آپ کے جوتوں کے نقوش پر اپنی جان نثار کر دوں
اردو:
اگر آپ کبھی میرے ہاں تشریف لائیں تو میں بندہ ء مسکین ۔ادب و عاجزی سے آپ کے نعلینِ مبارک کے نقش مبارک پر اپنی جان قربان کروں ۔
پنجابی:
جے آجاوے کدی ویڑے میرے تے تیریاں جتیاں تو کرا قربان تن من اپنا سارا یا رسول اللہ ۖ
ز کردہ خویش حیرانم، سیاہ شد روز عصیانم
پشیمانم، پشیمانم، پشیماں، یا رسول اللہ ۖ
اردو:
اپنے کیے پر میں حیران و پریشان ہوں، میرے نصیب میرے گناہوں سے سیاہ ہو چکے ہیں اور اس پر یا رسول اللہ میں پشمیان ہوں، پشیمان ہوں، پشیمان ہوں۔
اردو:
یا رسول اللہ ! میں اپنے کیے پر حیراں ہوں کہ روز حساب میرا نامہ اعمال گناہوں
سے سیاہ ہوگا۔میں پشیمانی و شرمنگی سے پانی پانی ہو رہا ہوں
پنجابی:
میرا منہ ہو گیا کالا گناہاں دی سیاہی تو میں کیوں کیتی ہے پچھتاوا نکارا یا رسول اللہ ۖ
زجامِ حب تو مستم، با زنجیر تو دل بستم
نمی گویم کہ من ھستم سخنداں، یا رسول اللہ ۖ
اردو:
آپ کی محبت کے جام سے میں مست ہوں اور میرا دل آپ کی زنجیر سے بندھا ہوا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ میں کوئی سخندان ہوں (یہ سب تو فقط آپ کی محبت سے ہے)۔
اردو:
یا رسول اللہ میں تو آپ کی محبت سے سرشار اور آپ کے عشق کی زنجیر کا قیدی
ہوں۔میں کیسے دعویٰ کر سکتا ہوں کہ میں بڑا سخن دان ہوں
اردو:
آپ کے عشق و محبت کے جام سے میں مست ہوں اور میرا دل آپ کی محبت کی زنجیر سے بندھا ہوا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ میں کوئی سخنور ہوں
ز کردہ خویش حیرانم، سیاہ شد روز عصیانم
پشیمانم، پشیمانم، پشیماں، یا رسول اللہ ۖ
اردو:
اپنے کیے پر میں حیران و پریشان ہوں، میرے نصیب میرے گناہوں سے سیاہ ہو چکے ہیں اور اس پر یا رسول اللہ میں پشمیان ہوں، پشیمان ہوں، پشیمان ہوں۔
اردو:
اپنے کئے پر میں حیران و پریشان اور نادم ہوں، میرے مقدر میرے گناہوں کی سیاہی سے سیاہ ہو چکے ہیں اور اس پر یا رسول اللہ میں پشمیان ہوں، میں پشیمان ہوں، پشیمان ہوں۔
پنجابی:
میرا منہ ہو گیا کالا گناہاں دی سیاہی تو میں کیوں کیتی ہے پچھتاوا نکارا یا رسول اللہ ۖ
بصدیقت خریدارم عمر را دوست می دارم
فدا سازدل و جان را بعثماں یا رسول اللہ
اردو:
اے اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم ، میں ابوبکر کی صداقت اور عمرِ فاروق کی دوستی/ محبت کا طلبگار / خواہاں ہوں ،اور دل و جان کے کو عثمان پر فدا کرتا ہوں
چوں بازوئے شفاعت را کشائی بر گناہگاراں
مکن محروم جامی را در آں، یا رسول اللہ ۖ
اردو:
یا رسول اللہ جیسے کہ آپ کے شفاعت کے بازو گناہگاروں کے لیے کھلے ہوئے ہیں تو جامی کو اس (شفاعت) سے محروم نہ کیجیئے۔
اردو:
یا رسول اللہ ! جب روز حساب آپ اپنا بازہ گناہ گاروں کے سروں پر شفاعت کے لے
پھیلائیں تو اس عاجز جامی کو نہ محروم رکھیے گا
اردو:
یا رسول اللہ جیسے کہ آپ کا دست شفاعت سب گناہ گاروں کے لئے فیاض ہے تو جامی کیوں محروم رہے یا رسول اللہ
پنجابی:
گناہگارا تے کھولے جس گھڑی بحشش دا دروازہ ، نہ پلے اس گھڑی جامی بچارا یا رسول اللہ ۖ