نعتیں

اے حلیمہ تیرے نصیب کو شاہِ انبیاء رنگ لا گئے

اے حلیمہ تیرے نصیب کو شاہِ انبیاء رنگ لا گئے
تیری گود میں وہ پلے بڑھے تجھے کاہ سے کوہ بنا گئے

تجھے کیا خبر تھی وہ کون ہیں تیرے صحن میں ہیں جو کھیلتے
تیری غربتوں کے امین تھےتیری الجھنوں پہ بھی تڑپتے

وہ پیاری پیاری زبان سے تیری بکریوں کو تھے ہانکتے
تو ملائکہ بڑے رشک سے تیری رِفعتوں کو تھے دیکھتے

تیری ظلمتوں بھری زندگی کو وہ چار چاند لگا گئے
تیری گود میں وہ پلے بڑھے تجھے کاہ سے کوہ بنا گئے

تیرا گھر ملائک کی سجدہ گاہ تیرے گھر میں رب کے حبیب تھے
بڑھے عرشِ حق سے بھی اس لمحے اے حلیمہ تیرے نصیب تھے

جو تھے سب جہانوں کی آرزو اللہ اللہ تیرے قریب تھے
تیرے اس زمانے کے رات دن اے حلیمہ کتنے عجیب تھے

جو کائناتوں کی جان تھے تیرے پاس رہنے وہ آگئے
تیری گود میں وہ پلے بڑھے تجھے کاہ سے کوہ بنا گئے

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button