احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب ایمان، حدیث نمبر56

صحیح بخاری، کتاب :ایمان، حدیث نمبر56
ہم سے حکم بن نافع نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے زہری سے خبر دی ، انھوں نے کہا کہ مجھ سے عامر بن سعد نے سعد بن ابی وقاص سے بیان کیا ، انھوں نے ان کو خبر دی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیشک تو جو کچھ خرچ کرے اور اس سے تیری نیت اللہ کی رضا حاصل کرنی ہو تو تجھ کو اس کا ثواب ملے گا ۔ یہاں تک کہ اس پر بھی جو تو اپنی بیوی کے منہ میں ڈالے ۔