میں بھی روزے رکھوں گا یا اللہ توفیق دے
میں بھی روزے رکھوں گا یا اللہ توفیق دے
نمازیں پڑھنے جاؤں گا یا اللہ توفیق دے
میں بھی تو مسلماں ہو چوٹا سا ہوں لیکن
حکم تیرا یا رب میرے لیے بھی ہے
من صام رمضان ایمانا واحتسابا
من قام رمضان ایمانا واحتساب
غفر لہ ما تقدم من ذنبی
یا اللہ توفیق دے
روزے اگر مومن رکھے ثواب کی نیت سے
تراویح اگر مومن بڑے ثواب کی نیت سے
مٹتے گناہ اس کے پچھلے سارے
یہ پروانا یارب میرے لیے بھی ہے
میں بھی روزے رکھوں گا یا اللہ توفیق دے
نمازیں پڑھنے جاؤں گا یا اللہ توفیق دے
ذکر و تلاوت سے خدایا قرب تیرا پاؤں
زہد و سخاوت سے خدایا لطف تیرا پاؤں
نیکیوں کا موسم ہے یہ کیوں نہ حصہ ڈالوں
جنت کا سودا یارب میرے لیے بھی ہے
من صام رمضان ایمانا واحتسابا
من قام رمضان ایمانا واحتساب
غفر لہ ما تقدم من ذنبی
یا اللہ توفیق دے
مغفرت مانگو روحانی رب سے تم دن رات
کرتا جہنم سے وہ بری بندوں کو لاتعداد
میرے بھی گناہ بہت ہیں دے مجھ کو نجات
معافی کا اعلان یارب میرے لیے بھی ہے
میں بھی روزے رکھوں گا یا اللہ توفیق دے
نمازیں پڑھنے جاؤں گا یا اللہ توفیق دے